اسپورٹس

IPL 2026 Aution unsold players: آئی پی ایل 2026 کے آکشن میں بڑے نام اَن سولڈ، ان کھلاڑیوں کو نہیں ملا کوئی خریدار ، شائقین حیران

آئی پی ایل 2026 کا منی آکشن 16 دسمبر کو ابوظہبی میں اختتام پذیر ہوا۔ جس دن کا کھلاڑیوں، فرنچائزیز اور شائقین کئی دنوں سے انتظار کر رہے تھے، وہ بالآخر ختم ہو گیا۔ اس آکشن میں 369 کھلاڑیوں کی قسمت داؤ پر لگی تھی، لیکن کامیابی صرف 77 کھلاڑیوں کو ہی ملی۔ کیمرون گرین، متھیشا پتھیرانا، لیام لیونگ اسٹون اور پرشانت ویر-کارتک شرما جیسے کھلاڑیوں پر خوب پیسہ برسا، جبکہ کئی بڑے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہ مل سکا۔

77 سلاٹس پُر

نیلامی میں مجموعی طور پر 77 سلاٹس پُر ہونے تھے اور تمام سلاٹس بھر بھی گئے۔ ایسے میں یہ طے تھا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سب سے زیادہ بحث ان بڑے ناموں کی رہی، جنہیں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔ ان میں اسٹیو اسمتھ، جونی بیئر اسٹو اور بھارت کے تیز گیند باز اُمیش یادو جیسے اسٹار کھلاڑی شامل رہے۔

اُمیش یادو سے کانوے تک

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر اُمیش یادو، جنہیں گجرات ٹائٹنز نے ریلیز کیا تھا، اس بار کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ان کا بیس پرائس 1.50 کروڑ روپے تھا، لیکن آئی پی ایل میں 144 وکٹیں لینے والے اُمیش کا نام تک آکشن میں نہیں پکارا گیا۔ اسی طرح آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ (2 کروڑ بیس پرائس) اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو بھی اَن سولڈ رہے۔ چنئی سپر کنگز کے اوپنر ڈیون کانوے (2 کروڑ بیس پرائس) کو بھی کسی فرنچائز نے نہیں چنا۔

ان کھلاڑیوں پر بھی نہیں لگی بولی

ان کے علاوہ کئی اور بڑے نام بھی خالی ہاتھ لوٹے۔ ان میں جیک فریزر مک گرک، گس ایٹکنسن، ویان ملڈر، دیپک ہُڈا، رحمان اللہ گرباز، جیمی اسمتھ، جیرالڈ کوئٹزیا، مہیش تھیکشنا، مائیکل بریسویل، ڈیرل مچیل، دسُن شناکا، الجاری جوزف، مینک اگروال اور کچھ اَن کیپڈ کھلاڑی جیسے ابھینو منوہر، سواستک چکارا اور وجے شنکر شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Salwan Public School: دہلی میں فیس ادا نہ کرنے پر 13 طلبہ کے نام کاٹنے کا نوٹس، 26 نومبر سے اسکول آنے پر پابندی

والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات سے عین پہلے اس طرح کا قدم اٹھانے سے…

7 minutes ago

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

48 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

1 hour ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

3 hours ago