اسپورٹس

IPL 2025 Gujarat Titans New Owner:آئی پی ایل 2025 سے پہلے فروخت ہوئی یہ بڑی ٹیم، ایک مرتبہ رہ چکی ہے چیمپئن

آئی پی ایل 2025 شروع ہونے سے پہلے ہی گجرات ٹائٹنس فرنچائزی کو نیا مالک مل گیا ہے۔ احمدآباد میں واقع ٹورینٹ گروپ نے گجرات ٹائٹنس فرنچائزی میں 67 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔ اس ٹیم کا مالکانہ حق پہلے آئیریلیا کمپنی پرائیوٹ لمیٹیڈ کے پاس تھا، جس کا انتظام سی وی سی کیپٹل پارٹنرس کے پاس تھا۔ اس سے پہلے گجرات کی ٹیم میں آئیریلیا کمپنی کی 100 فیصد حصہ داری تھی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی رقم کے لین دین کومنظوری دے دی ہے۔

ٹورینٹ گروپ کے پاس اب ٹیم میں 67 فیصد حصہ داری

ٹیم کی خریداری سے متعلق ٹورینٹ گروپ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے اور ہم نے ٹیم کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ ٹورینٹ گروپ کے پاس اب ٹیم میں 67 فیصد حصہ داری ہے، جبکہ 33 فیصد حصص اب بھی آئیریلیا کمپنی کے پاس رہیں گے۔ خیال رہے کہ ٹورینٹ گروپ نے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی اطلاع  12 فروری کودی تھی اور آئی پی ایل 2025 کے آغاز سے قبل اس پورے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات نے آئی پی ایل 2022 کا خطاب جیتا

گجرات ٹائٹنس کی بنیاد سال 2022 میں رکھی گئی تھی اور پہلے ہی سیزن میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں اس ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کا خطاب جیتا تھا۔ اگلے سال یعنی آئی پی ایل 2023 میں بھی یہ ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔ فی الحال اس ٹیم کے کپتان شبھمن گل ہیں اور آشیش نہرا ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم گجرات ٹیم کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ ایک بار آئی پی ایل چیمپئن رہ چکی گجرات ٹائٹنس اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم کو اپنا دوسرا میچ 29 مارچ کو ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلنا ہے۔

آئی پی ایل 2025 کے لیے گجرات ٹائٹنس کی ٹیم:

 شبھمن گل (کپتان)، جوس بٹلر، بی سائی سدرشن، شاہ رخ خان، کگیسو ربادا، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، راہل تیوتیا، راشد خان، نشانت سندھو، مہیپال لومرور، کمار کشاگر، انوج راؤت، مانو سوتھار، واشنگٹن سندر، گیرالڈ کوئٹجی، محمد ارشد خان، گرنورسنگھ براڑ، شیرفین ردرفورڈ، آرسائی کشور، ایشانت شرما، جینت یادو، گلین فلپس، کریم جنت، کلونت کھجرولیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

19 minutes ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

2 hours ago