اسپورٹس

IPL 2025: راجستھان رائلز کے لیے بری خبر، آر سی بی کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے زخمی سنجو سیمسن

نئی دہلی: راجستھان رائلز (RR) کو 24 اپریل کو بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے خلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ زخمی کپتان سنجو سیمسن آر سی بی کے خلاف میچ میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ جے پور میں 19 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

ٹیم نے کہا کہ کپتان سیمسن 16 اپریل کو دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے خلاف کھیلے گئے ہوم میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور اب وہ سائیڈ اسٹرین سے صحت یاب ہونے کے لیے جے پور میں ہی رہیں گے۔ راجستھان رائلز کی میڈیکل ٹیم کے کچھ ممبران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سیمسن نے 19 گیندوں میں 31 رن بنائے لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں ریٹائر ہو کر میدان چھوڑنا پڑا۔ یہ میچ سپر اوور تک گیا جس میں راجستھان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنجو سیمسن کی حالت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کی میدان میں واپسی کا فیصلہ میچ در میچ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

سیمسن کی غیر موجودگی میں ریان پراگ کپتانی کے ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ پراگ اس سے پہلے بھی چار میچوں میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ اب وہ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رجت پاٹیدار کی قیادت والی آر سی بی کے خلاف ٹیم کی کمان سنبھا لیں گے۔

اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ویبھو سوریاونشی، جنہوں نے 14 سال کی عمر میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا، ایک بار پھر یشسوی جیسوال کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

سنجو سیمسن اس سیزن میں راجستھان رائلز کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے سات اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 224 رنز بنائے ہیں۔ ان سے آگے صرف یشسوی جیسوال ہیں جنہوں نے آٹھ اننگز میں 307 رنز بنائے ہیں۔ ریان پراگ 210 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ یہ وہ تین کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سیزن میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

راجستھان رائلز فی الحال چار پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل 2025 پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر صرف چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد سے اوپر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago