قومی

Amit Shah on National Civil Services Day: امت شاہ نے نیشنل سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل سول سروسز ڈے کےموقع پر آج سرکاری ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے گڈ گورننس کے لیے ان کی انتھک اور مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس سے پہلے آج وزیر اعظم مودی نے بھی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ پروگرام میں سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے انھیں سول سروسز ڈے کی مبارکباد دی تھی۔

سرکاری ملازمین کو اس خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا ’’سول سروسز ڈے پر میں اپنے سرکاری ملازمین کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ چاہے وہ اسکیموں اور پالیسیوں کو نافذ کرنا ہو یا گڈ گورننس کی حصول یابی اور فراہمی، ہمارے سرکاری ملازمین نے ہمیشہ ہی پختہ عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ دعا ہے کہ یہ دن قوم کی خدمت کرنے کے ان کے عزم کو مزید مضبوط کرے۔‘‘

وزیر اعظم نے کیا سول سروسز ڈے پر افسران سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل سول سروسز ڈے کے موقع پر نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے ملک کی ترقی میں سرکاری ملازمین کے انمول کردار کو سراہا۔ اس دن کو ’’انتہائی خاص‘‘ قرار دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ اس سال ہندوستان کے آئین کی 75 ویں سالگرہ اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش ہے۔ انھوں نے 21 اپریل 1947 کے پٹیل کے مشہور الفاظ کو بھی یاد کیا، جب سردار پٹیل نے سول ملازمین کو ’’ہندوستان کا اسٹیل فریم‘‘ کہا تھا۔

اس سال سول سروسز ڈے کے تھیم ’’ہندوستان کی ہمہ گیر ترقی‘‘ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ اس سال سول سروسز کا تھیم ہندوستان کی ہمہ گیر ترقی ہے۔ یہ صرف ایک تھیم نہیں ہے بلکہ یہ قوم کے تئیں ہماری وابستگی ہے۔ ہمہ گیر ترقی کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی خاندان، شہری یا گاؤں پیچھے نہیں رہے گا۔ حقیقی ترقی چھوٹی تبدیلیوں کا نام نہیں ہے، بلکہ وہ معنی خیز اثرات ہیں جو بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوں۔ ترقی یہ ہے کہ ہر گھر میں صاف پانی ہونا چاہیے اور ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم ملنی چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

1 hour ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

3 hours ago