-بھارت ایکسپریس
IPL 2024: آئی پی ایل 2024 سے پہلے بی سی سی آئی ایکشن میں ہے۔ پہلے ہندوستانی حکومت نے چینی برانڈ پرایکشن لیا تھا۔ اب بی سی سی آئی بھی چینی برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل فینس کو یقینی طوردلچسپی کا سامان فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی برانڈوں کا پرموشن بھی کرتا ہے۔ آئی پی ایل میچ کے دوران گراؤنڈ پر بڑے بڑے پوسٹرلگا کرالگ الگ برانڈوں کی تشہیرکی جاتی ہے، لیکن اس بار بی سی سی آئی چین کوبڑا جھٹکا دے سکتا ہے۔ چینی فوجی مسلسل ہندوستان کی سرحد میں دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، اس وجہ سے بی سی سی آئی نے بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی کن برانڈوں کو نہیں کرے گا اسپانسر
بی سی سی آئی نے اس بڑے ٹورنا منٹ سے پہلے کہا کہ جس بھی برانڈ کا رشتہ ہندوستانی حکومت کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے، اگلے آئی پی ایل سیزن میں ان برانڈوں کو بی سی سی آئی کے ذریعہ اسپانسر نہیں کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ چینی فوجیوں کی دراندازی کرنے کی وجہ سے لیا ہے۔ بی سی سی آئی کن برانڈوں کو اسپانسرنہیں کرے گا، ابھی تک اس کی فہرست سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات پرمہرنہیں لگی ہے کہ بی سی سی آئی چینی برانڈ پرایکشن لے سکتا ہے۔
آئی پی ایل میں کھیلے جائیں گے 70 مقابلے
آئی پی ایل 2024 میں کل 10 ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنا منٹ میں سے ایک آئی پی ایل کا آغازیا پھراپریل مہینے میں ہوگا۔ اس کے بعد جون مہینے میں اس کا فائنل مقابلہ کھیلا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنا منٹ میں کل 70 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس سے متعلق 19 دسمبر کو ہی آکشن ہوچکا ہے۔ آکشن میں آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچیل اسٹارک بنے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے مچیل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپئے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…