-بھارت ایکسپریس
IPL 2024: آسٹریلیا کے تیزگیند بازمشیل اسٹارک نے تاریخ رقم کردی ہے۔ مشیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اسٹارک پر بہت بڑا داؤں کھیلا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے مشیل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپئے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اسٹارک کو خریدنے کے لئے کولکاتا اورگجرات ٹائٹنس میں ریس لگی تھی۔ آخرکارکولکاتا نے اسٹارک پرآئی پی ایل تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگاتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال ہے کہ اسٹارک کو اتنی زیادہ قیمت کیوں ملی۔ کن وجوہات سے مچیل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپئے کی بڑی رقم میں خریدا گیا ہے، آئیے آپ کوبتاتے ہیں اس کی تین بڑی وجہ۔
ان تین وجوہات سے اسٹارک پرلگی سب سے بڑی بولی
آسٹریلیائی کھلاڑی مچیل اسٹارک پورے 9 سال بعد آئی پی ایل میں واپسی کرنے والے ہیں۔ اسٹارک نے اپنا آخری آئی پی ایل سیزن 2015 میں کھیلا تھا۔ اسٹارک نے 2014 میں دہلی کیپٹلس کےلئے ڈیبیو کیا تھا اورآخری سیزن آرسی بی کے لئے 2015 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد اسٹارک نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اس باراسٹارک پھرسے آئی پی ایل میں واپسی کر رہے ہیں۔
مچیل اسٹارک کو کولکاتا نے اتنی بڑی رقم دے کراپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ہے اسٹارک کا ریکارڈ۔ اسٹارک کمال کے فارم میں چل رہے ہیں۔ ٹی-20 کرکٹ میں بھی اسٹارک کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ اسٹارک نے ابھی تک کل 58 ٹی-20 مقابلے کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 73 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ اسٹارک کی سب سے بہترین کامیابی وہی تھی، جب انہوں نے 20 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ اسٹارک نے 27 آئی پی ایل بھی کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 34 وکٹ حاصل کئے تھے۔ آئی پی ایل میں اسٹارک کی بہترین کارکردگی 15 رن دے کر4 وکٹ لینے کا ہے۔
شاردل ٹھاکرکی جگہ تھی خالی
مشیل اسٹارک پراتنا بڑا داؤں کھیلنے کی دوسری وجہ ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ایک اچھے گیند باز کی ضرورت تھی۔ کولکاتا نے آل راؤنڈر کھلاڑی شاردل ٹھاکرکو ریلیزکردیا تھا۔ اس کے علاوہ کولکاتا نے گزشتہ سال امیش یادو کو بھی ریلیز کردیا تھا، ایسے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کواس خالی جگہ کو بھرنے کے لئے اچھے گیند بازکی ضرورت تھی، اسی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے مشیل اسٹارک پراتنا بڑا داؤں کھیلا۔
ورلڈ کپ 2023 میں شاندارکارکردگی
مشیل اسٹارک کو اتنی بڑی رقم ملنے کی تیسری اورسب سے بڑی وجہ ہے اسٹارک کا فارم میں رہنا۔ مشیل اسٹارک نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خوب کہرام مچایا تھا۔ اسٹارک نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتانے میں بھی کافی اہم کردارنبھایا ہے۔ اسٹارک نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں کل 16 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ اس سے واضح ہے کہ ہندوستان کی پچ پربھی مشیل اسٹارک گیند بازی سے آگ اگلتے ہیں۔ اسی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اسٹارک پر بھروسہ ظاہر کیا اوراتنی بڑی رقم دے کرخریدا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…