اسپورٹس

Vinesh Phogat Journey To Paris Olympics 2024: اپنے ہی دیش  میں لاتوں سے کچلی ،سڑکوں پر گھسیٹی گئی،پیرس اولمپکس کا سفر ونیش پھوگاٹ کے لیے آسان نہیں تھا،گولڈ سے ایک قدم دور

 ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام فری اسٹائل ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ فائنل میں ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ امریکہ کی سارہ ہلڈیبرانڈ سے ہوگا۔ ونیش کے لیے پیرس اولمپکس میں پہنچنا بالکل آسان نہیں تھا۔ یہاں پہنچنے سے پہلے انہیں چوٹ، سرجری اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تمام مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ونیش نے پیرس میں قدم رکھا اور اب وہ گولڈ جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

وزن کے کیٹیگری میں تبدیلی، سرجری نے کیاپریشان

سب سے پہلے اسے اپنی کیٹیگری  بدلنی پڑی۔ 53 کلوگرام کیٹیگری  میں کھیلنے والی ونیش پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام کیٹیگری  میں کھیل رہی ہیں۔ ونیش کے لیے پیرس پہنچنا بالکل آسان نہیں تھا۔ اولمپک کوالیفائر سے قبل ٹرائل میچ کے دوران انہیں گھٹنے کی سرجری کرانی پڑی تھی ،جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

احتجاج نے مشکلات میں اضافہ کیا

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا۔ ان الزامات کے حوالے سے ایک زبردست مظاہرہ ہوا، جس میں ہندوستان کے کئی لیجنڈز اور اسٹار ریسلرز نے شرکت کی۔ ونیش پھوگاٹ بھی اس تحریک کا حصہ تھیں۔ تحریک کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرئے میں حصہ لینے والی ونیش کے لیے پیرس اولمپکس کا راستہ مزید مشکل ہو گیا تھا، کیونکہ مظاہرےکی وجہ سے وہ صحیح طریقے سے پریکٹس نہیں کر پا رہی تھیں۔

چوٹ  کی وجہ سے کیریئر ختم ہونے کے دہانے پر تھا

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ونیش پھوگاٹ نے 2016 کے ریو اولمپکس کے ذریعے اولمپک میں ڈیبیو کیا تھا۔ ریو اولمپکس میں گھٹنے کی سرجری کے باعث ان کا جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ریو اولمپکس میں چوٹ لگنے کے بعد ونیش کا کریئر ختم سمجھا جا رہا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کے  انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اسرجری  سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago