بنگلہ دیش کے مظاہرین لیڈران نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کے اراکین کے نام پرآج فیصلہ ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش کوچلانے کی ذمہ داری تسلیم کرنے والے محمد یونس نے حسینہ حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کی دوسری آزادی کی طرح ہے۔
وہیں دوسری جانب، شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ ہندوستان آئی تھیں اور ہنڈن ایئربیس کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم ہیں۔ اطلاع ہے کہ شیخ حسینہ نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) اورسعودی عرب سے پناہ مانگی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ان کویواے ای اور سعودی عرب کی طرف سے کیا جواب ملتا ہے۔
برطانیہ جانے کی بھی ہوئی کوشش!
وہیں دوسری جانب، لندن جانے کے لئے ان کی برطانیہ کے افسران کے ساتھ ابھی بات چیت چل رہی ہے۔ ان کی سیاسی پناہ کی باقاعدہ درخواست پرکارروائی کی جا رہی ہے۔ شیخ حسینہ کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے بھی ان کے لئے اپنے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ امریکہ نے شیخ حسینہ کا امریکی ویزا منسوخ کردیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی امریکہ نہیں جاسکتی ہیں۔ برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے شیخ حسینہ کو پہلے اس ملک میں سیاسی پناہ کا دعویٰ کرنا چاہئے، جہاں وہ سب سے پہلے پہنچی ہیں۔ برطانیہ کا ماننا ہے کہ یہ سلامتی کا تیز ترین راستہ ہے۔ اس وجہ سے حسینہ کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست ابھی تک زیرالتوا ہے، لیکن شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ اوربھتیجی ٹیولپ صدیق، جوبرطانوی شہری ہیں، ان کی پناہ کی درخواست کے لئے سب سے مضبوط نکات ہیں۔
برطانیہ جانے میں کیوں ہو رہی ہے دشواری؟
شیخ حسینہ نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی درخواست کی ہے۔ تاہم ان کا مطالبہ ابھی تک زیر التوا ہے۔ برطانیہ کے حکام کے ساتھ سیاسی پناہ کی باقاعدہ درخواست پرکارروائی کی جا رہی ہے۔ شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ اوربھتیجی ٹیولپ صدیق، جوبرطانوی شہری ہیں، کی سیاسی پناہ کی درخواست کے لئے یہ سب سے مضبوط نکتہ سمجھا جا رہا ہے۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…