بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ کا خطاب جیتا۔
ڈھاکہ: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے ڈھاکہ میں منعقدہ خواتین کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں چینی تائپے کو 28-35 سے شکست دے کر ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب بھارت نے ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے، جو اس کھیل میں بھارت کی مضبوطی اور برتری کا واضح ثبوت ہے۔
ہرایانہ اسٹلیرز کے ہیڈ کوچ منپریت سنگھ نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ویمنز ٹیم نے ایسا شاندار پرفارمنس دکھایا ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔ ان کا اعتماد اور ٹیم ورک کمال کا تھا۔ ایک سابق بھارتی کھلاڑی کی حیثیت سے میں جانتا ہوں کہ اس سطح تک پہنچنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں اور پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘
گروپ مرحلے میں بھارت نے جیتے تمام میچ
پورے ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم زبردست فارم میں رہی۔ گروپ مرحلے میں بھارت نے اپنے تمام میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں بھارت نے ایران کو 21-33 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب چینی تائپے نے گروپ بی میں اپنے پانچ میں سے پانچ میچ جیتے اور سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 18-25 سے ہرایا۔
پُنیری پلٹن کے ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی کپتان اجے ٹھاکر نے کہا، ’’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ خواتین کبڈی ٹیم نے ڈھاکہ میں ورلڈ کپ ٹرافی اپنے پاس رکھی۔ فائنل میں ان کا کھیل اور مسلسل بہتر کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں خواتین کبڈی نے کتنی ترقی کی ہے۔‘‘
ٹورنامنٹ میں کل 11 ممالک نے لیا تھا حصہ
اس ٹورنامنٹ میں کل 11 ممالک نے حصہ لیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کبڈی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ بھارت نے گروپ اے میں چار میچوں میں کامیابی حاصل کر کے آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا، جبکہ میزبان بنگلہ دیش چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اسی گروپ میں تھائی لینڈ، یوگانڈا اور جرمنی کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
چینی تائپے نے جیتے پانچ میں سے پانچ میچ
گروپ بی میں چینی تائپے نے پانچ میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا، جبکہ ایران آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ دیگر ٹیموں میں نیپال، پولینڈ، کینیا اور زنجبار شامل تھیں۔ ٹاپ دو ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی، جہاں بھارت نے ایران کو اور چینی تائپے نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…