اسپورٹس

WTC Updated Points Table: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان کو چھوڑا پیچھے، پاکستانی ٹیم ٹاپ پر قابض

 بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 150 رنوں کے بڑے فرق سے ہراکر 2 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 0-1 کی سبقت بنالی ہے۔ اس جیت سے میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل میں کھاتہ کھل گیا ہے۔ نجم الحسین شنٹو کی کپتانی میں کھیل رہی بنگلہ دیش کی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان پہلے نمبر پر قابض ہے۔ گزشتہ 23 ماہ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں یہ دوسری جیت ہے۔ بنگلہ ٹائیگرس نے اپنے گھر میں پہلی بار ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہرایا ہے۔

موجودہ سیزن میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی بار ٹسٹ کھیلنے اتری تھی۔ اس نے نیوزی لینڈ کو ہراکرپورے 100 پوائنٹ حاصل کئے۔ اس جیت سے اسے 12 پوائنٹ ملے۔ اس پوائنٹ کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سیزن میں ابھی تک دو ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا نے ایک ٹسٹ ڈرا کھیلا تھا جبکہ ایک میں اسے جیت ملی تھی۔ 66.67 فیصد اور 16 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں رینکنگ کا طریقہ

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں رینکنگ کا تعین جیت فیصد کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس لئے ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے اس سیزن میں کھیلے گئے اپنے دونوں ٹسٹ میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے 24 پوائنٹ ہیں اور وہ 100 فیصد جیت پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

تائیجل اسلام نے حاصل کئے 10 وکٹ

لیفٹ آرم کے اسپنر تائیجل اسلام نے اپنے کیریئر میں دوسری بار میچ میں 10 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا، جس سے بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ میں 150 رنوں سے شکست دی۔ تائیجل اسلام نے پہلی اننگ میں 109 رن دے کر 4 اور دوسری اننگ میں 75 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 332 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کھیل کے پانچویں اورآخری دن پہلے سیشن میں ہی 181 رن بناکرآؤٹ ہوگئی۔ دوسرا اورآخری ٹسٹ میچ 6 دسمبر سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

9 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

52 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago