بین الاقوامی

Israel-Hamas War: دنیا بھر میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اسرائیل،رپورٹ میں کیا گیا بڑا دعوی

اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد جمعے کو دوبارہ جنگ شروع ہو گئی۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مبینہ طور پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حماس کے رہنماؤں کو تلاش کرنے اور قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف غزہ بلکہ پوری دنیا میں حماس کے رہنماؤں کو تلاش کریں اور ان کا قتل کریں ۔

اس حکم کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں اس حکم کو پورا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ اسے مکمل ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ترکی، لبنان اور قطر میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

زیادہ تر رہنما قطر میں رہتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ حماس کے کئی رہنما قطر میں مقیم ہیں۔ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ، حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اور خان یونس بھی قطر میں رہتے ہیں۔ قطر میں حماس کا سیاسی دفتر بھی ہے۔ یہ دفتر سال 2013 میں کھولا گیا، جب امریکہ نے اسے بند کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ قطر نے غزہ میں سات روزہ جنگ بندی کرانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے حماس نے غزہ سے 100 سے زائد یرغمالیوں کو رہا کرایا ہے۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ نیتن یاہو نے انٹیلی جنس افسران سے کہا ہے کہ وہ یہ کام خفیہ طور پر انجام دیں۔ تاہم 22 نومبر کو نیتن یاہو نے عوامی سطح پر کچھ ایسا ہی کہا تھا۔ انھوں نے کہا تھ کہ انھوں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جب نیتن یاہو یہ سب کہہ رہے تھے تو ان کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع  کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا تھا، حماس کے رہنما ادھار کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کی موت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago