قومی

COP28: وزیر اعظم مودی نے قطر کے حکمران سے کی ملاقات، جانئے یہ ملاقات کیوں ہے اہم ؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ (2 دسمبر) کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ تیل سے مالا مال ملک میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور  پر بات ہوئی۔

 وزیراعظم  نے سوشل میڈیا پر لکھا ہم نے دو طرفہ شراکت داری کے امکان اور قطر میں ہندوستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر اچھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قطر میں آٹھ سابق بھارتی میرینز کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ بھارتی حکومت ان لوگوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے سزا کے خلاف عدالت میں اپیل کی ہے۔

ہندوستان نے کیا کہا؟

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو قطر کی ایک عدالت نے 26 نومبر کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس پر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے سے حیران ہیں۔ اس پورے معاملے میں تمام قانونی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

4 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago