اسپورٹس

IND vs NS 2nd ODI: بارش نے بچائی ٹیم انڈیا کی عزت، نیوزی لینڈ کے خلاف ڈکورتھ لوئس کے تحت دوسرے ونڈے میں ملی جیت

اندردیو نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں ٹیم انڈیا کی عزت بچالی۔ 135 رنوں کے ہدف کے تعاقب کرنے کے لئے میدان پرموجود ٹیم انڈیا 26 اووروں میں 7 وکٹ گنواکر 113 رنوں پرپہنچ پائی تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔ ہندوستان کوجیت کے لئے 22 رنوں کی ضرورت تھی۔ حالانکہ 15 اوورباقی تھے۔ کے ایل راہل اورعاقب نبی کریزپرتھے۔ کے ایل راہل  26 رنوں پرعاقب 01 رن پرکھیل رہے تھے۔ ٹیم انڈیا ڈکورتھ لوئس کے تحت 4 رن سے آگے تھی۔ اسی وجہ سے جب میچ پورا ہوئے بغیر ڈکورتھ لوئس ضابطہ کے تحت نتیجہ نکالا گیا توٹیم انڈیا کو4 رن سے جیت مل گئی۔

پہلے ہی بارش کی وجہ سے مقابلہ 47-47 اوورکا کھیلا گیا۔ میزبان نیوزی لینڈ پہلے بلے بازی کرنے کے بعد 41 اوور میں 134 رن پرآل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم کے لئے ڈیرل مچیل نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگاکر55 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ کپتان مچیل سینٹنرنے 31 رن بنائے۔ باقی کوئی بھی بلے باز15 رنوں سے زیادہ نہیں بناسکا۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے لئے گرنوربرار نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ باقی عاقب نبی، انشل کمبوز اوراکشرپٹیل نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

135 رنوں کے تعاقب میں رک گئی تھیں ٹیم انڈیا کی سانسیں

معمولی اسکورکے تعاقب میں ٹیم انڈیا کی حالت خستہ تھی۔ کپتان شھمن گل (00)، روہت شرما (23) اور وراٹ کوہلی (07) فلاپ رہے تھے۔ 47 رن پر 4 وکٹ گرگئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان کے لئے جیت بہت مشکل لگنے لگی تھی۔ پھر کے ایل راہل (26 ناٹ آوٹ) اور شرے یس ایئر نے پانچویں وکٹ کے لئے 43 گیندوں پر 39 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو کچھ استحکام فراہم کیا۔ 86 رنوں پرٹیم انڈیا کا پانچواں وکٹ شرے یس ایئر کے طورپر گرا۔ ایئرنے 46 گیندوں میں 4 چوکے اورایک چھکا لگاکر30 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ٹیم انڈیا نے حاصل کرلی 0-2 کی سبقت

اس کے بعد کے ایل راہل نے نمن دھیرکے ساتھ مل کرچھٹے وکٹ کے لئے 28 گیندوں میں 22 رنوں کی شراکت داری کی۔ 108 رنوں کے اسکورپرچھٹا وکٹ گرا، جب نمن دھیرآوٹ ہوئے۔ انہوں نے 16 گیندوں میں 2 چوکے کی مدد سے 12 رن بنائے۔ 111 رم انشل کمبوز (01) آوٹ ہوگئے۔ اب عاقب نبی کریزپرآئے۔ کے ایل راہل اورعاقب نبی نے مل کر113 رنوں تک اسکورپہنچایا، تبھی بارش آگئی۔ مقابلہ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔ غنیمت رہی کہ ٹیم انڈیا 4 رن سے آگے تھی توانہیں جیت مل گئی۔ اس دوران نیوزی لینڈ کے لئے کائل جیمسن اورجیکب ڈفی نے سب سے زیادہ 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ باقی میتھیوفشرنے ایک وکٹ اپنے کھاتے میں ڈالا۔ دوسرے میچ میں جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا نے سیریز0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ تیسرا ونڈے اب 10 نومبر (منگل) کے روزکھیلا جائے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

12 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

31 minutes ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

33 minutes ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

1 hour ago

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

1 hour ago

Punjab Free Coaching Scheme: پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو تحفہ، UPSC اور پی سی ایس کی تیاری ہوگی مفت

وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت نے یوپی ایس سی اورپی سی ایس…

2 hours ago