-بھارت ایکسپریس
Mohammed Siraj In Overseas Test: محمد سراج نے جنوبی افریقہ کو انہیں کے گھرپردھول چٹا دی۔ افریقہ کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹسٹ میں محمد سراج نے 6 وکٹ حاصل کئے۔ محمد سراج کی آگ اگلتی ہوئی گیندوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو انہیں کے گھرپرپہلی اننگ میں 55 رنوں پرسمیٹ دیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ جب محمد سراج نے ٹسٹ کرکٹ میں غیرملکی سرزمین پرآگ اگلی ہو۔ اس سے پہلے وہ آسٹریلیا، انگلینڈ اورویسٹ انڈیزجیسے ممالک میں جلوہ بکھیرچکے ہیں۔
محمد سراج اس سے پہلے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں 5 وکٹ حال ہی میں اپنے نام کرچکے ہیں۔ اب انہوں نے اس فہرست میں جنوبی افریقہ کی سرزمین کو بھی شامل کرلیا ہے۔ وہیں انگلینڈ کی سرزمین پرمحمد سراج نے ایک نہیں بلکہ دو بار 4 وکٹ اپنے نام کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹسٹ کی بات کریں تو محمد سراج نے مقابلے کی پہلی اننگ میں صرف 15 رن دے کر 6 افریقی بلے بازوں کو اپنا شکاربنایا۔ افریقہ میں اس شاندار کارکردگی کی بدولت محمد سراج نے ٹسٹ کی ایک اننگ کی بہترین گیندبازی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے 15 رنوں کے عوض6 وکٹ اپنے نام کئے، جو ان کا اب تک شاندار ریکارڈ ہے۔
غیرملکی سرزمین پر ٹسٹ میں محمد سراج کا قہر
جنوبی افریقہ کے خلاف 2023 میں 6/15
ویسٹ انڈیز کے خلاف 2023 میں 5/60
آسٹریلیا کے خلاف 2021 میں 5/73
انگلیند کے خلاف 2021 میں 4/32
انگلینڈ کے خلاف 2022 میں 4/66۔
جنوبی افریقہ نے گھریلو سرزمین پربنایا سب سے کم اسکور
ہندوستانی گیند بازنے جنوبی افریقہ کو انہیں کی سرزمین پرپورا ایک سیشن بھی نہیں کھیلنے دیا اور محض 23.2 اوور میں 55 رنوں پرآل آؤٹ کردیا، جو ٹسٹ میں گھریلو سرزمین پرجنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکوررہا۔ افریقہ کے لئے کائیل ویرینے نے سب سے زیادہ 15 رن بنائے۔ اس کے علاوہ بیڈنگھم نے 12 رن اسکورکئے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی افریقی بلے باز دہائی کا اعدادوشمار بھی پارنہیں کرسکا۔ ہندوستان کے لئے اس دوران محمد سراج نے 6 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ باقی کا بچا ہوا کام جسپریت بمراہ اورمکیش کمارنے کیا۔ جسپریت بمراہ اورمکیش نے 2-2 کامیابیاں اپنے نام کئے۔ اس دوران بمراہ نے 8 اووروں میں 25 رن دیئے، جبکہ مکیش نے 2.2 گیندوں میں صروف 02 رن ہی خرچ کئے۔ مکیش نے جنوبی افریقہ کا 10 واں وکٹ گرایا۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…