اسپورٹس

World Cup 2023: ورلڈ کپ شیڈول کے بعد اب ٹکٹوں کا انتظار، پڑھیں کیسے کرسکیں گے بکنگ

World Cup 2023 Tickets IND vs PAK: آئی سی سی عالمی کپ 2023 کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔ اس بار ٹورنا منٹ کا انعقاد ہندوستان میں ہونا ہے۔ اس وجہ سے ٹیم انڈیا کے فینس ٹورنا منٹ کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان  اکتوبرکو احمدآباد میں میچ کھیلا جائے گا۔ اس مقابلہ کی وجہ سے احمدآباد میں ہوٹل کے کمروں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شیڈول کے بعد اب فینس ٹکٹوں کا انتظارکر رہے ہیں۔ تاہم فی الحال اس کو لے کر کسی بھی طرح کی باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

عالمی کپ کے میچوں کے لئے ٹکٹ بکنگ کچھ وقت کے بعد شروع ہوگی۔ اسے فینس آن لائن خرید سکیں گے۔ ممکنہ آف لائن ٹکٹ خریدنے کا نظم بھی کیا جائے گا۔ آئی سی سی ٹکٹ بکنگ کے لئے تھرڈ پارٹی ایپ کو بھی ذمہ داری سونپ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ آفیشیل ویب سائٹ کا بھی متبادل رکھ سکتی ہے۔ ٹیم انڈیا 9 میدانوں پر عالمی کپ کے دوران میچ کھیلے گی۔ اس سے متعلق تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا فینس کو انتظار ہے۔ یہ دونوں ہی ٹیمیں صرف عالمی کپ اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوتی ہیں۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان احمدآباد میں میچ کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کی وجہ سے شہر میں ہوٹل کے کمروں میں رینٹ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، احمدآباد میں لگژری ہوٹلس میں ایک رات رکنے کے لئے 40 ہزار سے ایک لاکھ روپئے تک کا رینٹ لیا جا رہا ہے۔ وہیں اس سے پہلے یہاں 50 ہزار تک رینٹ چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   World Cup 2023: محمد سراج کا عالمی کپ کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل ہونا تقریباً طے! فہرست میں یہ ہیں شامل

واضح رہے کہ عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبرسے ہوگا۔ ٹورنا منٹ کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وہیں پہلا سیمی فائنل 15 نومبر اور دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

11 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

12 hours ago