انٹرٹینمنٹ

Salman Khan on Eid-ul-Adha Post: فیملی کے ساتھ سلمان خان نے منائی عید، ماں پر پیار لٹاتے ہوئے نظر آئے بھائی جان

Salman Khan Eid Post: آج پورے ملک میں دھوم سے عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان بھی اپنے فینس کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سلمان خان نے فینس کے ساتھ اپنی ایک بے حد پیاری فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔ جس پر فینس دل کھول کر پیار لٹا رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ پر سلمان خان نے شیئر کی فیملی فوٹو

سلمان خان نے یہ فیملی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی دونوں بہنیں، بھائی، ماں اور والد سلیم خان کے ساتھ کیمرے لئے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔ تصویر میں سلمان خان کے ماں-پاپا، سہیل اور بہن صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہیں سلمان خان، ارباز خان اور ارپتا صوفے کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں۔ تصویر میں سلمان خان اپنی ماں کے گلے لگاتے ہوئے کیزوئل لُک میں کافی اسمارٹ لگ رہے ہیں۔

فیملی کی اس بہترین تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن میں لکھا، ’’Eid-Ul-Adha مبارک”۔ سلمان خان کے اس پوسٹ پر نہ صرف ان کے فینس بلکہ کئی سیلبس بھی انہیں کمنٹس کے ذریعہ عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے گووندا  کی بھانجی اور اداکارہ آرتی سنگھ نے لکھا۔  ’عید مبارک سر…‘۔ اس کے علاوہ بگ باس میں حصہ لینے والے ابدو روجک نے بھی اداکار کی پوسٹ پرتبصرہ کیا اور لکھا۔ ’عید مبارک بھائی جان۔…‘

بہت جلد اس فلم میں نظرآئیں گے سلمان خان

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سلمان خان آخری بار فلم  ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں نظرآئے تھے۔ جس میں شہنازگل نے بھی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اب بہت جلد اداکار کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ’ٹائیگر-3‘ میں نظرآنے والے ہیں۔ اس فلم کے اداکار کے فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

37 minutes ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

2 hours ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

2 hours ago