اسپورٹس

India vs Pakistan Asia Cup: پہلی بار پاکستان کا نام لکھی ہوئی جرسی پہنے گی ٹیم انڈیا،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں ایشیا کپ 2023 کھیلنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 19 ستمبر تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ ایشیا کپ پہلی بار ہائبرڈ ماڈل پر ہو گا۔ یعنی کل 13 میچوں میں سے 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ جبکہ فائنل سمیت بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان اور نیپال ایک ہی گروپ میں ہیں۔ اس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان عظیم میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ لیکن یہاں خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان کا نام لکھی ہوئی جرسی پہن کر کھیلے گی۔

اگرچہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن میڈیا رپورٹس میں ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ جرسی پر میزبان ملک کا نام لکھا ہوا ہے۔حالانکہ ابھی تک اس ٹی شرٹ اور فوٹو کی تصدیق نہیں ہوئی ہے یا آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس بار  نہ صرف ٹیم انڈیا بلکہ دوسری ٹیموں کی بھی جرسی پر پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ چونکہ پاکستان کی میزبانی میں یہ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ اس لئے میزبان ملک کا نام ٹی شرٹ پر ہوتا ہے۔اور چونکہ پاکستان اس بار ایشیا کپ کا میزبان ہے اس لئے اس کا نام ہوگا۔

دراصل 2016 تک ایشیا کپ میں میزبان ملک کا نام جرسی پر نہیں لکھا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد 2018 اور 2022 کے سیزن میں میزبان ملک کا نام لکھا گیا۔ متحدہ عرب امارات 2018 میں ایشیا کپ اور 2022 میں سری لنکا کا میزبان تھا۔ لیکن اس بار پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس صورت میں ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ جرسی پر پاکستان بھی لکھا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے آخری بار ایشیا کپ کی میزبانی 2008 میں کی تھی۔ جس میں  سری لنکا نے فائنل میں بھارتی ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔حالانکہ ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کا ہمیشہ غلبہ رہا ہے۔ ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک 15 سیزن ہوچکے ہیں، جن میں ہندوستانی ٹیم نے سب سے زیادہ 7 بار (1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010، 2016، 2018) ٹائٹل جیتا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا ہے جو 6 مرتبہ (1986، 1997، 2004، 2008، 2014، 2022) چیمپئن رہ چکا ہے۔ پاکستان صرف دو بار (2000، 2012) ٹائٹل جیت سکاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago