-بھارت ایکسپریس
India vs England Women Test Match: ہندوستان بنام انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو چاروں خانے چت کردیا ہے۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو 347 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ کی خواتین بلے باز بلے ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے پوری طرح سے بے بس نظرآئیں۔ دپتی شرما نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 4 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پوجا وستناکر نے بھی تین وکٹ حاصل کئے اورانگلینڈ کوکبھی ابھرنے ہی نہیں دیا۔ ہندوستان نے دوسری اننگ میں انگلینڈ کو صرف 131 رنوں پرہی آؤٹ کردیا ہے۔
دپتی شرما اکیلی پوری ٹیم پرپڑیں بھاری
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں انگلینڈ کو اس قدر دھویا کہ 10 وکٹ کے نقصن پر 428 رن بنادیئے۔ ہندوستان کی طرف سے چاربلے بازوں نے نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔ وہیں کل 6 بلے بازوں نے 30 سے زیادہ کا اسکوربنایا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی ایک بھی کھلاڑی نے سنچری نہیں لگائی، اس کے باوجود ہندوستان نے 428 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کردیا تھا۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 136 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگ میں ہندوستان کی طرف سے دپتی شرما نے 5 وکٹ گنوائے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے کے لئے اتری اور6 وکٹ کے نقصان پر186 رن بنائے اوراننگ ڈکلیئرکردی۔
ہندوستان کے لئے چھٹی جیت
دوسری اننگ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 479 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن انگلینڈ کی ٹیم 200 رنوں کا اعدادوشماربھی نہیں چھوسکی اورصرف 131 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ ہندوستان نے اس میچ کو اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ابھی تک کل 39 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 6 مقابلے جیت لیا ہے۔ آج انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی چھٹی جیت تھی۔ وہیں، ہندوستان نے 6 مقابلے ہارے ہیں اور 27 میچ ڈرا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی بدھ 15 جنوری کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران…
سی ایم آتشی کے علاوہ ریکھا نام کی ایک اور خاتون امیدوار نے کالکاجی سیٹ…
مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے…
روس یوکرین جنگ میں ہندوستانی شہری کی ہلاکت کے بعد وزارت خارجہ نے ایک بیان…
پی پی سی کے جذبے سے ہم آہنگ ، اسکول کی سطح پر مصروف سرگرمیوں…
پہلا کھو-کھو ورلڈ کپ دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا…