قومی

Boyfriend run over SUV on lover: ماڈل پریا سنگھ پر بوائے فرینڈ نے چڑھائی گاڑی، آئی اے ایس کے بیٹے کو بچانے میں لگی پولیس

Boyfriend run over suv on lover in Mumbai: ممبئی میں سینئرآئی اے ایس کے بیٹے اوراس کے دودوستوں نے بیوٹیشین کے ساتھ مارپیٹ کی اورایس یو وی سے کچلنے کی کوشش کی۔ حادثہ پیر کے روز 11 دسمبر کا ہے۔ معاملے میں پولیس نے بتایا کہ فی الحال متاثرہ پریا سنگھ ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل ہے۔ حادثہ میں اس کے پیٹ اور کمر میں چوٹیں آئی ہیں۔ وہیں اس کا داہنا پیر ٹوٹ گیا ہے۔

معاملے میں کاسروڈاؤلی پولیس نے پیرکے روز اشوجیت گائیکواڑ، رومل پاٹل اورساگر شیلکے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ  279, 323, 338, 504 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ پریا سنگھ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے وہ اپنے عاشق اشوجیت گائیکواڑ سے ملنے کورٹ یارڈ ہوٹل پہنچی تھیں، لیکن اس نے ملنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد جب وہ ہوٹل سے باہرآیا تو ان کے درمیان بحث ہوگئی۔ اس کے بعد غصے میں آکراس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس مارپیٹ کے دوران وہ سڑک پرگرگئی اور اس کے عاشق اشوجیت نے اس کے داہنے پیر پر گاڑی چڑھا دی۔

ماڈل نے سوشل میڈیا پرشیئرکی تصویر

ماڈل اوربیوٹیشین پریا سنگھ نے ٹی اوآئی کو بتایا کہ اس کے عاشق اشوجیت نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ اس لئے اس نے حادثہ کے 5 دن بعد انسٹا گرام پر اسپتال میں علاج کی کچھ تصویر شیئر کی۔ تاکہ اس کے عاشق اورپولیس کی کارستانی لوگوں کے سامنے آسکے۔ پریا سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں جان بوجھ کرہلکی دفعات لگائیں۔ وہیں حادثہ کے 5 دنوں بعد بھی ملزم عاشق کو گرفتارنہیں کیا۔

عاشق نے لگایا پریا سنگھ پر مارپیٹ کا الزام

دوسری جانب پریا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اشوجیت گائیکواڑ نے کہا کہ پریا جھوٹ بول رہی ہے۔ وہ اس کا دوست ہے۔ پریا سنگھ پیر کے روز نشے کی حالت میں ہوٹل آئی تھی۔ وہ اس دن ہوٹل میں اپنے گھریلو تقریب میں شامل ہونے گیا تھا۔ اس نے مجھے زبردستی ہوٹل کے باہربلایا اور جب میں نے آنے سے منع کیا تو مجھے گالی دینا شروع کردیا۔ اس پرمیرے دوستوں نے بیچ بچاؤ کیا تو اس نے ان کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔ اس کے بعد میرے دوست شیلکے نے ایس یو وی چالو کی تاکہ وہ دورہٹ جائے، لیکن وہ نشے میں ہونے کے سبب سڑک پرگرگئی۔ اشوجیت نے بتایا کہ اس دن جو کچھ بھی ہوا، وہ بہت افسوسناک تھا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

14 mins ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

1 hour ago