اسپورٹس

IPL 2024 Auction: آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں اب تک 333 کھلاڑیوں کو کیا گیا شارٹ لسٹ، لیکن ٹیمیں صرف 77 کھلاڑیوں کو خرید سکیں گی

IPL 2024 Auction: آئی پی ایل 2024 کی نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں منعقد کی جائے گی۔ اس نیلامی کے لیے کل 333 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 77 کھلاڑیوں کی قسمت بدلے گی جن میں 30 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ آئیے آپ کو اس نیلامی کی مکمل تفصیلات بتاتے ہیں۔

کب شروع ہوگایہ عمل؟

آئی پی ایل کی نیلامی پر بات کرتے ہوئے آپ کے ذہن میں پہلا سوال یہ آئے گا کہ اس بار نیلامی کہاں، کب اور کس وقت شروع ہوگی؟ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی 19 دسمبر کو دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان سے باہر کسی دوسرے ملک میں آئی پی ایل کی نیلامی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ آئی پی ایل کے میچز جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کیے گئے ہیں، لیکن اس سے پہلے کبھی ملک سے باہر نیلامی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

کہاں اور کیسے لائیو دیکھ سکیں گے؟

اگر آپ اس آئی پی ایل نیلامی کو لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ نیلامی کی پوری لائیو اسٹریمنگ اپنے گھر پر ہی آرام سے، اپنے موبائل فون پر، بالکل مفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنے فون پر Jio Cinema ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، اور پھر اس کے اسپورٹس زمرے میں جانا ہوگا۔ وہاں، آپ کو 19 دسمبر کو ٹھیک 1 بجے سے آئی پی ایل 2024 نیلامی کی لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کو ملے گی۔

کتنے کھلاڑی بیچے جائیں گے؟

اس بار کی آئی پی ایل نیلامی کے لیے کل 333 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ان میں سے 214 کھلاڑی بھارت کے ہیں جبکہ 119 کھلاڑی غیر ملکی ہیں۔

ان میں سے کل 77 کھلاڑی خریدے جائیں گے جن میں سے 30 کھلاڑی غیر ملکی ہوں گے۔

اس نیلامی میں 11 ممالک کے کل 119 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تعداد انگلینڈ (25) اور آسٹریلیا (21) سے ہے۔

اس نیلامی میں کرکٹ کے ساتھی ممالک نمیبیا اور ہالینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے بھی حصہ لیا۔

اس نیلامی میں کل 116 کیپڈ اور 215 ان کیپڈ کھلاڑی موجود ہیں۔

اس نیلامی میں 23 کھلاڑیوں نے 2 کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ بنیادی قیمت پر رجسٹریشن کرایا ہے۔

13 کھلاڑیوں نے 1.50 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Rohit Sharma: ممبئی انڈینس کے بعد کیا روہت شرما بھی ٹیم انڈیا کی کپتانی سے بھی ہوں گےدستبردار ؟ آئی پی ایل کے فیصلے کا بی سی سی آئی پر کتنا اثر پڑے گا؟

کس ٹیم کے پاس کتنے پیسے ہیں؟

چنئی سپر کنگز کے پاس 31.40 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 3 ہندوستانی اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

دہلی کیپٹلس کے پاس 28.95 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 5 ہندوستانی اور 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

گجرات ٹائٹنز کے پاس 38.15 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 6 ہندوستانی اور 2 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس 32.70 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 8 ہندوستانی اور 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے پاس 13.15 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 4 ہندوستانی اور 2 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

ممبئی انڈینس کے پاس 17.75 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 4 ہندوستانی اور 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

پنجاب کنگس کے پاس 29.10 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ ان کے پاس کل 6 ہندوستانی اور 2 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور یعنی RCB کے پاس 23.25 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 3 ہندوستانی اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

راجستھان رائلس کے پاس 14.50 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے پاس کل 5 ہندوستانی اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے پاس 34 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ ان کے پاس کل 3 ہندوستانی اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی جگہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

13 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

32 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

32 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

33 mins ago