بھارت ایکسپریس۔
روہت شرما اورشبھمن گل کی سنچریوں اورسرفرازخان کی نصف سنچری کے بعد روی چندرن اشون کی شاندارگیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پانچویں ٹسٹ میں انگلینڈ کو ہرا دیا۔ ہندوستان نے دھرمشالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں اورآخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کوہی انگلینڈ کواننگ اور 64 رنوں سے ہرا دیا۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسری اننگ میں 195 رنوں پرڈھیرکردیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے یہ سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلیا۔ دھرمشالہ ٹسٹ اس سیریز کا پہلا میچ ہے جو تین دنوں میں ختم ہوا ہے۔ اس سے پہلے سبھی چاروں میچ چوتھے دن تک گئے تھے۔ ٹیم انڈیا کی یہ جیت کافی تاریخی ہے کیونکہ ٹسٹ کرکٹ میں 112 سال بعد کوئی ٹیم پہلا میچ ہارنے کے بعد پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز1-4 کی اسکورلائن سے جیتی ہے۔
انگلینڈ نے حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کو ہرا دیا تھا۔ تب لگا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔ دوسرے میچ میں بھی کچھ ایسا ہی لگا، لیکن ہندوستان نے یہ میچ جیتا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو اس طرح کی ٹکر نہیں دے سکی، جس کی امید کی جا رہی تھی۔
آراشون کا کمال
میچ کے تیسرے دن ٹیم انڈیا نے اپنے کل کے اسکور8 وکٹ کے نقصان پر473 رنوں سے اننگ کی شروعات کی۔ ہندوستانی ٹیم اپنے کھاتے میں چار رن ہی جوڑسکی اورآل آؤٹ ہوگئی۔ کلدیپ یادو کو آؤٹ کرکے جیمس اینڈرسن نے ٹسٹ میں اپنے 700 وکٹ مکمل کئے۔ اس کے بعد شعیب بشیرنے جسپریت بمراہ کو آؤٹ کرکے ہندوستانی اننگ کو ختم کردیا۔ ہندوستان نے انگلینڈ پر 259 رنوں کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ یہ سبقت انگلینڈ کے لئے زیادہ ثابت ہوئی اوراسے اننگ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی اننگ میں انگلینڈ کے چار وکٹ لینے والے اشون نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کئے اوراسی کے ساتھ وہ ہندوستان کے لئے ٹسٹ میں سب سے زیادہ بارپانچ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے۔ انہوں نے اس معاملے میں انل کمبلے کو پیچھے چھوڑا۔ اشون نے 36ویں بارایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ انل کمبلے نے 35 بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
روہت شرما کی پیٹھ میں جکڑن تھی، اس لئے وہ میدان پرنہیں اترے۔ جسپریت بمراہ نے ان کی جگہ کپتانی کی اورپہلا ہی اووراشون کو دیا۔ اشون نے پہلے ہی اوورمیں بین ڈکیٹ کو آؤٹ کردیا۔ وہ 2 رن بناسکے۔ اس آف اسپنرکا اگلا شکاربنے جیک کرالی جو بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ آلی پوپ کو بھی اشون نے اپنا شکاربنایا، جو 19 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس (2) بھی اشون کی اسپن گیند بازی میں پھنس گئے۔ وکٹ کیپرفوکس ((8) کوآؤٹ کرکے اشون نے اپنے پانچ وکٹ مکمل کئے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…