انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچویں ٹی-20 میچ میں 56 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز 0-4 سے جیت لی ہے۔ پانچواں ٹی-20 ہارنے کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت بھی ختم ہوگئی ہے۔ اب انگلینڈ ٹی-20 میں دنیا کی نمبر-1 ٹیم بن گئی ہے۔ ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں انگلینڈ نے 257 رن بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستان کی پوری ٹیم 201 رن بناپائی۔
سیریز کے آخری مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی تھی۔ ویبھو سوریہ ونشی کو باہربٹھایا گیا، جبکہ سنجو سیمسن تین میچ کے بعد ٹیم میں واپس آگئے۔ سیمسن بھی اکیلے کیا کرتے۔ کیونکہ گیند بازوں نے 257 رن بنوا دیئے تھے۔ واضح رہے کہ سنجو سیمسن نے 14 گیندوں میں 27 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ سلامی بلے باز ابھیشیک شرما مسلسل تیسرے میچ میں فلاپ ثابت ہوئے۔
ایشان کشن اورتلک ورما کی نصف سنچری اننگ رہی ناکام
ایشان کشن کی 56 رنوں کی اننگ اور تلک ورما کی 53 رنوں کی نصف سنچری اننگ بھی ٹیم انڈیا کو جیت نہیں دلاسکی۔ کیونکہ سامنے ہدف بہت بڑا تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے جوس بٹلر نے 64 گیندوں میں 131 رنوں کی شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔ وہیں کپتان ہیری بروک 95 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹے۔ پرنس یادو، اکشرپٹیل، شیوم دوبے اورسوریانش شیڈگے کی بھی جم کرپٹائی ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں ہندوستان کو 5 ہارجھیلنی پڑی، جوایک ٹی-20 سیریز یا ٹورنا منٹ میں ٹیم انڈیا کو ملی سب سے زیادہ ہار ہے۔
ٹیم انڈیا کی بادشاہت ختم
ہندوستانی ٹیم فروری 2022 میں ٹی-20 کی نمبر-1 ٹیم بنی تھی۔ تقریباً ساڑھے چار سال ہوچکے ہیں، لیکن کوئی بھی ٹی-20 رینکنگ میں ٹیم انڈیا کو پیچھے نہیں چھوڑپایا۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے 2 بارٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب بھی جیتا۔ مگرانگلینڈ نے سیریز جیت کرنہ صرف ٹیم انڈیا کی بادشاہت کو ختم کیا ہے، بلکہ وہ دنیا کی نئی نمبر-1 ٹیم بن گئی ہے۔ شرے یس ایئرکی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی-20 سیریز میں 4-0 کی ہارملی ہے۔ اس سے پہلے آئرلینڈ دورے پربھی ہندوستانی ٹیم 2-0 سے سیریز ہارگئی تھی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا، جس کے بعد ٹیم انڈیا چاروں مقابلے ہارگئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نورا فتحی نے اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں کا دلچسپ راز کیا فاش، بتایا کہ…
بگ باس کے حالیہ ایپی سوڈ میں سلمان خان کو سینے کے قریب درد سے…
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران…
بھارت اور اٹلی اپنے خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے دائرہ کار کو وسیع کر رہے ہیں۔…
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے تقریباً 3 سال کے کامیاب دور…