قومی

Muslims Organizations and Muslims leaders Meeting in Delhi: دہلی میں مسلمانوں کی اہم میٹنگ، مولانا ارشد مدنی، اسدالدین اویسی کے علاوہ مختلف مسلم جماعتیں اور اراکین پارلیمنٹ کی ہوگی شرکت، مسلمانوں کے مسائل پر ہوگا تبادلہ خیال

نئی دہلی: ملک کی اہم ملی تنظیموں اورمختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم رہنماؤں اورمسلم اراکین پارلیمنٹ کی ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ملک میں مسلمانوں کودرپیش مسائل اورموجودہ حالات پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق مرکزی وزیرسلمان خورشید، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم اراکین پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کے دونوں گروپوں (مولانا ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی) کے علاوہ جماعت اسلامی ہند، جماعت اہل حدیث اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں مختلف ریاستوں میں مساجد اورمدارس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں، مسلمانوں کودرپیش چیلنجز، یکساں سول کوڈ (یوسی سی) اوراتراکھنڈ میں مدارس بند کئے جانے جیسے معاملات پرگفتگو کی جائے گی۔

‘نان کوآپریشن موومنٹ’ کی تجویز پر بھی بحث متوقع

اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ بھی شامل بتایا جا رہا ہے کہ اگرحکومتیں مسلمانوں کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہیں توکیا مستقبل میں انتخابات کے بائیکاٹ یا “نان کوآپریشن موومنٹ” جیسے اقدامات پرغورکیا جانا چاہیے۔ یہ اجلاس انڈین مسلم فارسول رائٹس نامی تنظیم کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں اس بات پربھی تبادلۂ خیال ہوگا کہ مسلمانوں سے متعلق مختلف مسائل کو آئینی، جمہوری اورقانونی طریقے سے کس طرح مؤثر انداز میں اٹھایا جائے۔ اس کے علاوہ مسلم معاشرے میں بیداری پیدا کرنے، سرکاری اداروں سے بہتررابطہ قائم کرنے اورمستقبل کی حکمت عملی تیارکرنے سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا جا سکتا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک پلیٹ فارم پر

اسدالدین اویسی، سلمان خورشید اورمحب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک ہی اجلاس میں شریک ہونا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت بھی اس اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اورمتعدد مسلم تنظیمیں پہلے بھی یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اوربعض کارروائیاں قانون کے دائرے سے ہٹ کر کی جا رہی ہیں۔ امکان ہے کہ ان معاملات پر بھی اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

9 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

9 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

10 hours ago