وہ میچ کھیلا گیا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ دراصل یہاں ہم T20 ورلڈ کپ 2024 کے 19ویں میچ کی بات کر رہے ہیں، جس میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے تھا۔ یہ میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت یہ کم اسکورنگ میچ جیتنے میں کامیاب رہا اور بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔ اس شکست کے بعد میدان سے پویلین جاتے ہوئے نسیم شاہ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ نسیم کافی جذباتی لگ رہے تھے، جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ شکست کے بعد رو پڑے
پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آخری 3 گیندوں پر 16 رنز بنانے کی تقریباً ناممکن ذمہ داری ملی تھی۔ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے آخری گیند سے پہلے چوکا لگایا اور پھر کٹ شاٹ سے دوسرا رن لیا، لیکن ہندوستان کی جیت یقینی ہوگئی تھی۔ آخری گیند پر ارشدیپ سنگھ کے یارکر کے سامنے انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا اور بھارت کی جیت کے ساتھ ہی نسیم شاہ جذباتی ہوکر رونے لگے۔ دو سال قبل ایشیا کپ میں لگاتار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے نسیم شاہ اس بار ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
شاہین آفریدی نے انہیں گلے لگا کر تسلی دینے کی کوشش کی اور بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ان کی پیٹھ پر تھپکی دی، لیکن آخر میں صرف ایک ہی ٹیم فتح یاب ہوئی اور وہ تھی روہت شرما کی ٹیم انڈیا۔
نسیم شاہ کی بولنگ کے آگے بھارت جھک گیا
پاکستان ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی۔ ان کی اچھی گیند بازی کے سامنے ہندوستانی ٹیم نے سرینڈد کردیا تھا۔ نسیم شاہ نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 5.25 کی اکانومی سے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…