اسپورٹس

Cricket World Cup 2023: ہندوستان نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے دی شکست، ٹیم انڈیا کی مسلسل دوسری جیت، روہت شرما نے بنائی سنچری

جسپریت بمراہ (4 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد روہت شرما (131 رن) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کو بری طرح سے شکست دے دی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے صرف 35 اوور میں دو وکٹ گنوا کر ہدف کا تعاقب بہت آسانی سے کر لیا۔ بھارت کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ روہت شرما نے ریکارڈ سنچری بنا کر ہندوستان کو 2023 ورلڈ کپ میں دوسری فتح دلائی۔ روہت کے علاوہ وراٹ نے بھی نصف سنچری بنائی۔ کنگ کوہلی 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بنے روہت

روہت شرما نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستانی کپتان نے صرف 63 گیندوں میں سنچری اسکور کی۔ روہت اب ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ مشترکہ طور پر اس نمبر تک پہنچنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت شرما نے 19 اننگز میں ون ڈے ورلڈ کپ میں 1000 رنز مکمل کیے۔

بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ملا تھا ہدف

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اور ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے 2 جبکہ شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہدی نے چوتھی وکٹ کے لیے عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 85 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 121 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمرزئی نے اپنی 69 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ جہاں شاہدی نے تیز گیند بازوں کے خلاف آسانی سے رنز بنائے، عمر زئی نے کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا کے خلاف آسانی سے چھکے لگائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

13 mins ago