اسپورٹس

IND vs WI: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے T20 میچ میں 7 وکٹ سے شکست دی، سوریہ کمار یادو بنے پلیئر آف دی میچ

IND vs WI 3rd T20: بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔ بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ٹیم انڈیا نے 17.5 اوور میں 3 وکٹ پر 164 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس طرح 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ سوریہ کمار یادو ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو تھے۔ سوریہ کمار یادو نے 44 گیندوں میں 83 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ تلک ورما نے 37 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔

سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے بدلا میچ

ویسٹ انڈیز کے 159 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ بھارتی ٹیم کو پہلا جھٹکا 6 رنز کے اسکور پر لگا۔ ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو میچ کھیل رہے یشسوی جیسوال نے 2 گیندوں میں 1 رن بنایا۔ اسی دوران شبمن گل 11 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم 34 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات سے دوچار تھی لیکن سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے شاندار شراکت داری سے انہیں مشکل سے نکالا۔ سوریہ کمار یادو اور تلک ورما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کے بولرز کی بات کریں تو فاسٹ بولر الزاری جوزف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ Obed McCoy کو 1 کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs WI T20: آج کھیلا جائے گا بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، اس 21 سالہ کھلاڑی کا ڈیبیو طے؟

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا کیا تھا فیصلہ

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے 42 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روومین پاول نے 19 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ اکشر پٹیل اور مکیش کمار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago