قومی

Parliament Monsoon Session: نارائن رانے لوک سبھا میں اپنا آپا کھو بیٹھے اور ایک رکن پارلیمنٹ کو کہا- ‘ارے بیٹھ نیچے… حیثیت نہیں ہے’…

Parliament Monsoon Session: منگل (08 اگست) کو پارلیمنٹ میں کافی گہما –گہمی رہی۔ منی پور میں تشدد کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر نارائن رانے لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے اپنا غصہ روک نہیں پائےاور ساتھی رکن پارلیمنٹ اروند ساونت سے سختی سے کہا کہ ارے بیٹھ نیچے۔

تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران انہوں نے اروند ساونت سے کہا ’’ارے بیٹھ نیچے‘‘۔ جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر نے مداخلت کی، وزیر نے کہا کہ ساونت کے پاس پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف بولنے کی’حیثیت’  نہیں ہے۔

نارائن رانے نے لوک سبھا میں کہا ‘حیثیت نہیں ہے ان کی’

انہوں نے کہا، “ان کی وزیر اعظم امت شاہ کے بارے میں بولنے کی حیثیت نہیں ہے… اگر کچھ بھی کہا تو تمہاری حیثیت میں نکالوں گا۔اگر آپ کچھ کہو تو میں تمہاری جگہ دکھا ؤں گا۔ جیسے ہی لوک سبھا کا ویڈیو وائرل ہوا، نارائن رانے کو پارلیمنٹ کے اندر الفاظ کے چناؤ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ پی ایم مودی کے وزیر نے پارلیمنٹ کے اندر سڑک کے غنڈے کی زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی اور بچ گئے، جب کہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کو “مودی حکومت سے سوال پوچھنے” پر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Bharat Jodo Yatra Second Leg: بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ گجرات سے ہوسکتا ہے شروع، میگھالیہ تک جائے گی یاترا

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے لکھا، “یہ آدمی وزیر ہے، یہاں وہ اس حکومت کا معیار دکھاتا نظر آرہا ہے اور یہ کس قدر نیچے جا سکتا ہے۔”

اروند ساونت نے کیا کہا؟

شیو سینا چھوڑنے والوں پر طنز کرتے ہوئے اروند ساونت نے کہا، “تب پی ایم مودی نے 36 سیکنڈ تک بات کی تھی… وہ اب ہمیں ہندوتوا سکھا رہے ہیں اور ہم ہندوتوا کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ جو لوگ ہندوتوا کو مانتے ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑتے۔ این سی پی ایک ‘نیشنل کرپٹ پارٹی’ اور پھر وہ مہاراشٹر حکومت میں شامل ہوئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago