اسپورٹس

IND vs WI 3rd ODI: فیصلہ کن میچ میں آج آمنے-سامنے ہوں گے بھارت اور ویسٹ انڈیز

IND vs WI 3rd ODI: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج (یکم اگست) منگل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ تیسرا اور آخری میچ ہوگا۔ اب تک ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 1-1 سے جیت کے ساتھ برابر ہیں۔ فیصلہ کن میچ برائن لارا اسٹیڈیم، تروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہم بتاتے ہیں کہ آپ اس میچ کو کب، کہاں اور کیسے براہ راست دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بغیر میدان میں اتری تھی۔ ہاردک پانڈیا نے ہندوستان کی کمان سنبھالی تھی۔ اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی فائنل میچ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی واپسی کا بھی پوری امید ہے۔

بات اگر کریں کہ یہ میچ کہاں کھیلا جائے گا تو آپ کو بتا دیں کہ  بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تیسرا ون ڈے میچ برائن لارا اسٹیڈیم، تروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے یکم اگست بروز منگل IST شام 7:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ ٹاس IST شام 6:30 بجے ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر بات کریں کہ آپ یہ میچ کہاں دیکھ سکتے ہیں تو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تیسرا ون ڈے میچ دوردرشن نیٹ ورک کے ذریعے بھارت میں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ  ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس میچ کو  جیو سنیما اور فین کوڈ ایپ کے ذریعے بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے آمنے سامنے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب تک 141 ون ڈے میچ کھیل چکی ہیں۔ دونوں کے درمیان آج 142 واں ون ڈے کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے 141 میچوں میں ٹیم انڈیا 71 جیت کے ساتھ آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے 64 میچ جیتے ہیں۔ باقی 2 میچز ٹائی اور 4 بے نتیجہ رہے ہیں۔

انڈیا ون ڈے اسکواڈ

ایشان کشن (WK)، شبمن گل، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا (C)، اکشر پٹیل، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، عمران ملک، مکیش کمار، روہت شرما، وراٹ کوہلی، جے دیو انادکٹ، یوزویندر چہل رتوراج گائیکواڑ۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs WI: “عمران ملک کا صحیح سے نہیں کیا جا رہا استعمال”، ٹیم انڈیا کی انتظامیہ پر اٹھے سوالات

ویسٹ انڈیز کا ون ڈے اسکواڈ

برینڈن کنگ، کائل میئرس، ایلیک اتھاناجے، شائی ہوپ (C&WK)، شمرون ہیٹمائر، کیسی کارٹی، روماریو شیفرڈ، یانک کیریہ، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلس، کیون سنکلیئر، ڈومینک ڈریکس، روومین پاویل، اوشانے تھامس۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago