اسپورٹس

IND vs ENG: بی سی سی آئی نے اشون کے حوالے سے دی بڑی اپ ڈیٹ، جانئے ٹیم انڈیا میں کب ہوں گے شامل

IND vs ENG: اشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ (IND بمقابلہ ENG) کے چوتھے دن راجکوٹ میں ہندوستانی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دوسرے دن کے کھیل کے بعد وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ چھوڑ کر اپنے گھر واپس آگئے تھے۔ چوتھے دن کے کھیل سے قبل جیو سنیما سے بات کرتے ہوئے کلدیپ یادو نے کہا، “مجھے یقین نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایش بھائی واپس آسکتے ہیں۔ ساتھ ہی اب بی سی سی آئی نے بھی اشون کے حوالے سے ایک بڑی اپڈیٹ دی ہے۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور کہا کہ ایشون راجکوٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ‘آر اشون چوتھے دن ایکشن میں واپس آئیں گے اور موجودہ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کے لیے کردار ادا کریں گے۔”

کس وجہ سے آ گئے تھے گھر واپس؟

دراصل اشون کی والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہ سے ہندوستانی اسپنر کو ٹیسٹ درمیان میں چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ روی چندرن اشون سابق کپتان انل کمبلے کے بعد دوسرے ہندوستانی بولر بن گئے جنہوں نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوران 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف تیسرے آف اسپنر ہیں، وہ کمبلے کے بعد ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ گیند باز بھی ہیں۔

کمبلے کے نام 619 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔ سینتیس سالہ اشون نے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیک کرولی اپنی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ہوا میں اچھل پڑے اور رجت پاٹیدار نے شارٹ فائن لیگ پر آسان کیچ لیا۔

یہ بھی پڑھیں- Sehwag-Akhtar Arabic Look: ویریندر سہواگ کے عرب لُک پر گھمسان، سوشل میڈیا پر چھڑ گئی بحث، یہاں جانئے پورا معاملہ

سری لنکا کے عظیم آف اسپنر متھیا مرلی دھرن (800) اور اشون سے پہلے ریٹائر ہونے والے آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لیون (517 وکٹیں) نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

45 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago