اسپورٹس

IND vs BAN Squad: بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا کر دیا اعلان، اس تجربہ کار کھلاڑی کو رکھاباہر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے نظم الحسین شانتو کو کپتان بنایا ہے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے حیران کن فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم نے ذاکر علی کو موقع دیا ہے۔ جبکہ شریف الاسلام کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے شکیب الحسن، لٹن داس اور مہدی حسن معراج کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سیریز کا دوسرا میچ کانپور میں ہوگا۔

بنگلہ دیش نے ٹیم کو بہت متوازن رکھا ہے۔ انہوں نے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح درج کی تھی۔ اس نے  پاکستان کے گھر میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ اب ٹیم بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہے۔ وہ ٹیم انڈیا کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے۔محمود الحسن، ذاکر حسن، شادمان اسلام اور مومن الحق کو بھی موقع ملا ہے۔ مشفق الرحیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بنگلہ دیش نے ذاکر علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں ابھی تک بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن ذاکر کا ڈومیسٹک میچوں میں اچھا ریکارڈ ہے۔

 ذاکر نے 49 فرسٹ کلاس میچوں میں 2862 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 4 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فرسٹ کلاس اننگز میں ذاکر کا بہترین اسکور 172 رنز رہا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم: نظم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، حسن محمود، تسکین احمد، سید خالد احمد، ذکر علی  عنیق۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

8 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

31 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago