اسپورٹس

IND beat BAN by 280 runs: پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی شاندار فتح، بنگلہ دیش کو 280 رنوں سے ہرایا،اشون نے تاریخ کردی رقم

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات (19 ستمبر) سے چیپاک سٹیڈیم، چنئی میں کھیلا جا رہا  تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔چونکہ  اس میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست  دے دی  ہے۔ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کھیل کے چوتھے دن (22 ستمبر) لنچ سے قبل 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ٹیم کی جیت کے ہیرو آر۔ اشون تھے جنہوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ لیے۔ اشون نے اس میچ میں سنچری بھی بنائی۔

 آپ کو بتادیں کہ تیسرے دن لنچ کے بعد ہندوستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز چار وکٹوں پر 287 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ہندوستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کا آغاز اچھا رہا۔ اوپنر بلے باز شادمان اسلام اور ذاکر حسن نے مل کر پہلی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے اس شراکت داری کو توڑا جب انہوں نے ذاکر کو یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ذاکر نے 33 رنز بنائے۔ پھر آف اسپنر آر۔ اشون نے شادمان اسلام کو آوٹ  کرکے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ شادمان نے آؤٹ ہونے سے قبل 35 رنز بنائے۔

اس کے بعد اشون نے مومن الحق کو بولڈ کرکے ہندوستانی ٹیم کو تیسری کامیابی دلائی۔ مومنول (13) کے آؤٹ ہونے کے وقت بنگلہ دیش کا اسکور تین وکٹوں پر 124 رنز تھا۔ اشون نے وکٹ لینے کا عمل جاری رکھا اور انہوں نے مشفق الرحیم (13) کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اشون نے رحیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں بار آؤٹ کیا ہے۔ رحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان نظم الحسین شانتو نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

میچ کے چوتھے روز نظم  الحسین اور شکیب نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ دن کے پہلے سیشن کے ابتدائی گھنٹے میں دونوں کھلاڑیوں نے ثابت قدمی سے بلے بازی کی اور بھارت کو وکٹیں نہ لینے دیں۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم نے دوسرے گھنٹے میں واپسی کی، جب شکیب اشون کے ہاتھوں یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شکیب (25) اور نظم الحسین کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت ہوئی۔

ہندوستانی ٹیم کو جلد ہی چھٹی کامیابی ملی، جب لٹن داس (1) دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اشون نے مہدی حسن معراج کو آؤٹ کر کے اس اننگز میں اپنا پانچواں وکٹ لیا۔ نظم الحسین بھی جڈیجہ کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں جسپریت بمراہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نظم الحسین نے 127 گیندوں پر 82 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago