اسپورٹس

Jonty Rhodes, upset by Delhi’s climate: دہلی کی آب ہوا سے پریشان ، شکر ہے گوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتا ہوں: جونٹی روڈز

دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی رہائشیوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن میونسپل اداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں لاپرواہی کے باعث یہ مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ایم سی ڈی اور دہلی حکومت کے مختلف محکمے دھول کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ہیں، لیکن زمینی سطح پر آلودگی کے خلاف اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز بھی دہلی کی ہوا کے معیار سے پریشان ہو گئے ہیں۔ جنوبی گوا میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے والے کرکٹر نے گوا کی ہوا کے معیار کی تعریف کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ گوا میں ماحول اور ہوا کا معیار اتنا اچھا ہے کہ ان کے بچے ساحل سمندر پر فٹ بال کھیلنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ،لیکن دہلی کی موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ بچوں کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ۔

سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی، انہوں نے لکھا، “یہ میرے گھر میں غروب آفتاب کی طرح لگتا ہے، اور ہاں، یہ میرے بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ دہلی میں گھر کے اندر رہنے کی گزارش  کی۔”
سابق کرکٹر اتوار کو دہلی سے رانچی روانہ ہوئے۔ دہلی کی ہوا کے معیار کا مشاہدہ کرنے کے بعد، انہوں نے پوسٹ کیا، “میں آج شام کو رانچی جاتے ہوئے دہلی سے گزر رہا ہوں، اور ہمیشہ کی طرح، یہاں کی خراب ہوا کے معیار کو سمجھنا مشکل ہے۔” یہ دیکھ کر میں جنوبی گوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے کے لئے شکر ادا کرتا ہوں۔

دہلی میں رہنے والے لوگوں کا ہر سال اس صورتحال کا سامنا ہوتا ہے

یہ بات قابل غور ہے کہ سابق کرکٹر اکیلے نہیں ہیں ،جنہوں نے دہلی کی بگڑتی ہوا کے معیار کے بارے میں آواز اٹھائی ہے۔ دہلی میں رہنے والے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ہر سال اس صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دہلی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ وہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے جنگی پیمانے  پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اگر دہلی میں آلودگی کی سطح اسی طرح برقرار رہی تو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔سانس یعنی  دمہ کے مریضوں کو خاص طور پر گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آلودگی میں باہر نکلنے سے سانس پھولنا، گلے میں خارش اور آنکھوں میں چبھن ، جلن جیسے مسائل کے امکانات بڑھ  رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago