قومی

Bihar Assembly Election 2025 : ”مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے“، میسا بھارتی نے بہار انتخابات میں بڑی جیت کے این ڈی اے لیڈروں کے دعوے کو کیا مسترد

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے پیر کو این ڈی اے کے رہنماؤں کے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں کہا گیا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے 200 سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ میسا بھارتی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیسے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے 400 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے دعوے ناکام ثابت ہوئے، ویسے ہی بہار میں بھی ان کے دعوے زمین پر نہیں اتر سکیں گے۔

میسا بھارتی نے کہا، ’’انہوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا میں 400 پلس سیٹیں جیت چکے ہیں، اب کہتے ہیں یہاں بھی جیت جائیں گے۔ مگر یہاں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بن رہی ہے، نوجوانوں اور بے روزگاروں کی حکومت۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے عوام باشعور ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے کس سمت میں ووٹ دینا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں۔ ’’ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ووٹ کے دن گھروں سے باہر آئیں۔ بہار کے عوام کو کوئی سمجھانے کی ضرورت نہیں، وہ جانتے ہیں کہ کون ان کے بچوں کے مستقبل کی بات کر رہا ہے، کون ان کے لیے کام کر رہا ہے‘‘۔ میسا بھارتی کے اس بیان کو آر جے ڈی کی پراعتماد انتخابی حکمتِ عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارٹی کے حلقوں میں یہ یقین بڑھ رہا ہے کہ عوام کی حمایت مہاگٹھ بندھن کے ساتھ ہے، جو سماجی انصاف، روزگار اور ترقی کے ایجنڈے پر انتخاب لڑ رہا ہے۔

دوسری جانب مرکزی وزیر تعلیم اور بی جے پی کے بہار انچارج دھرمیندر پردھان نے پیر کو واضح کیا کہ این ڈی اے میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کوئی ابہام نہیں ہے۔ ’’وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی خالی جگہ نہیں۔ وزیراعلیٰ کا چہرہ نتیش کمار ہی ہیں۔ اس میں کوئی الجھن نہیں‘‘۔ قابلِ ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تاریخی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے تحت 20 اضلاع کی 122 نشستوں پر 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست بھر میں انتخابی جوش و خروش اپنے عروج پر ہے اور تمام بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago