ہیلموٹ کے پاس گھریلو، بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے۔ وہ دنیا کی کئی بڑی ٹی20 لیگوں میں کام کر چکے ہیں۔ وہ 2013 سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ منسلک ہیں اور آسٹریلیا، کیریبین اور یو اے ای میں منعقد ہونے والے بڑے ٹی20 ٹورنامنٹس میں ٹیموں کو خطاب جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے مضبوط اور اعلیٰ کارکردگی والی ٹیم کلچر تیار کرنے اور دباؤ کے حالات میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے خاص شناخت بنائی ہے۔ گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ بننے سے پہلے ہیلموٹ ویمنز بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ پانچ سیزن تک وابستہ رہے اور 2024 میں ٹیم کو اس کا پہلا خطاب دلایا۔
اپنی تقرری پر سائمن ہیلموٹ نے کہا،
’’میں گلف جائنٹس کے ساتھ جڑنے اور یو اے ای آئی ایل ٹی20 میں فرنچائز کے سفر کے اگلے مرحلے کا حصہ بننے پر بے حد پُرجوش ہوں۔ پرنو اڈانی کے ساتھ میری گفتگو سے اڈانی اسپورٹس لائن کی مضبوط اسپورٹس کلچر، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور مسابقتی ٹیمیں تیار کرنے کے عزم کا بخوبی اندازہ ہوا۔ ہم ایک کامیاب سیزن کی تیاری کر رہے ہیں اور میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔‘‘اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے تحت ہیلموٹ نے حال ہی میں احمد آباد میں اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (AEL) کے ڈائریکٹر پرنو اڈانی سے ملاقات بھی کی، جس میں گلف جائنٹس کے طویل مدتی وژن اور آئندہ آئی ایل ٹی20 سیزن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرنو اڈانی نے کیاکہا؟
پرنو اڈانی نے کہا، “ہمیں گلف جائنٹس اور اڈانی اسپورٹس لائن خاندان میں سائمن کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ان کے پاس عالمی فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ ٹی20 ایکو سسٹم کی ان کی گہری سمجھ اور اعلیٰ کارکردگی والی ٹیمیں تیار کرنے کی صلاحیت قابلِ تعریف ہے۔ ان کا لیڈرشپ اسٹائل اور کھلاڑیوں کی ترقی پر توجہ، گلف جائنٹس کے لیے ہمارے طویل مدتی وژن سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔” گلف جائنٹس نے گزشتہ سیزن میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے جوناتھن ٹراٹ کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز نئی دہلی میں…
بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…
کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…
سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا- ہم اپنی پارٹی کے وفادار ہیں، اتحاد پر فیصلہ پارٹی…