-بھارت ایکسپریس
ICC ODI World Cup 2023: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی دھوم کے درمیان ونڈے عالمی کپ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ عالمی کپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس درمیان آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف ہندوستان کے میچوں سے متعلق ایک بڑی اپڈیٹ آئی ہے۔ کرک بز کے مطابق، ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف ٹورنا منٹ کا پہلا میچ کھیلے گا اور اس کے لئے مقام چنئی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان 15 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔
آگیا ونڈے عالمی کپ کا شیڈول
ٹورنا منٹ کا پہلا میچ 2019 کے فاتح انگلینڈ اوررنراپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دو فائنلسٹ 5 اکتوبرکو فائنل مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔ ساتھ ہی ٹورنا منٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمدآباد میں اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کے لئے شیڈول جاری نہیں کیا ہے اورآئی پی ایل کے بعد شیڈول جاری رہنے کا امکان ہے۔ امید یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آفیشیل شیڈول بھی کافی حد تک یہی ہوگا۔
عالمی کپ کے 2019 ایڈیشن کی طرح، میچ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جہاں ہرایک ٹیم دوسرے کے خلاف کم از کم ایک بار کھیلے گی اور 9 میچوں کے آخر میں ٹاپ چار ٹیمیں آگے بڑھیں گی۔ کل ملاکرعالمی کپ میں 10 ٹیمیں اور48 ٹیمیں ہوں گی اور48 میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ پہلے سے ہی شوپیس ایونٹ کےلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
آخری دو مقام زمبابوے میں جون-جولائی میں ایک کوالیفائنگ ٹورنا منٹ کے ذریعہ سے بھرے جائیں گے، جس میں دو سابق چمپئن، ویسٹ انڈیزاورسری لنکا، نیدرلینڈ، آئرلینڈ، نیپال، عمان، اسکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات کے درمیان مقابلے کریں گے۔
آئی سی سی ٹرافی کی قحط سالی ختم کرنے کا موقع
ٹیم انڈیا کو شاید اس سے بڑا موقع پھر نہ ملے کیونکہ گزشتہ لمبے وقت سے ہندوستان نے آئی سی سی ٹرافی پراپنا قبضہ نہیں کیا ہے۔ ایسے میں اس بار بی سی سی آئی اس میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور ٹیم انڈیا کے پاس گھر میں ٹرافی جیتنے کا بڑا موقع ہوگا۔ یہ بات روہت شرما اینڈ کمپنی بھی اچھی طرح جانتی ہے، اگر اب نہیں تو کبھی نہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…