اسپورٹس

ICC Test Rankings: کیپ ٹاؤن ٹسٹ میں تاریخی جیت کے بعد بھی ٹیم انڈیا کو نقصان، آسٹریلیا کی بادشاہت، پاکستان کی پوزیشن بے حد خراب

Indian Cricket Team, ICC Test Rankings: ہندوستانی ٹیم نے کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کرتاریخی جیت درج کی تھی۔ ٹیم انڈیا پہلی بار کیپ ٹاؤن میں ٹسٹ میچ جیتی تھی، لیکن اس شاندارجیت کے بعد بھی ٹیم انڈیا آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پربرقرارنہیں رہ سکی۔ نمبرون کا تاج آسٹریلیا کے سرپر سج گیا، جنہوں نے پاکستان کو مسلسل دو ٹسٹ میچوں میں شکست دی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں پہلا میچ ہارنے اوردوسرا جیتنے والی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 117 اور3746 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔ آسٹریلیا 118 ریٹنگ اور3534 کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرہے۔ رینکنگ میں آگے بڑھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبرپرہے، جس کی ریٹنگ 115 اور4941 پوائنٹس ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبرپرنظرآتی ہے جس کی ریٹنگ 106 اور2536 پوائنٹس ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ 95 ریٹنگ اور2471 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپرہے۔

خراب حالات میں پاکستان

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی حالت بہت خراب ہے۔ پاکستانی ٹیم 92 ریٹنگ اور2304 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پرموجود ہے۔ پاکستان اس وقت آسٹریلیا کے دورے پرہے جہاں وہ پہلے دوٹسٹ ہارچکا ہے۔ پاکستان کو مسلسل دوٹیسٹ ہارنے سے رینکنگ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو روندا

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کویکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرنے آئی ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 55 رنوں پرآل آؤٹ کیا اورپھرپہلی اننگ میں 153 رن بنائے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں 176 رن بنائے اورہندوستان کو79 رنوں کا ہدف دیا، جسے ٹیم انڈیا نے 12 اوورمیں 3 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

16 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

31 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

50 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں انڈیا بلاک کی دھار ہوئی کم، کیجریوال نے کانگریس کو کہا بی جے پی کا پیادہ، سیاست گرمائی

اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے بینر تلے نہیں…

2 hours ago