بھارت ایکسپریس۔
ICC T20 World Cup 2024: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مکشلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ان دنوں پاکستان کی ٹیم نئے چیف کوچ کی تلاش میں ہے۔ جس کی دوڑمیں پہلے آسٹریلیا کے سابق عظیم کرکٹرشین واٹسن کا نام سب سے پہلے تھا۔ اس سے متعلق شین واٹسن اورپی سی بی افسران کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی، لیکن بعد میں شین واٹسن نے پی سی بی کے آفرکومسترد کردیا تھا، جس کے بعد اب ایک اور سابق عظیم کرکٹرنے پاکستانی ٹیم کا چیف کوچ بننے سے انکار کردیا ہے۔
اس سینئر نے ٹھکرا دیا پی سی بی کا آفر
ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے پاکستان کی ٹیم بغیرچیف کوچ کے کھیل رہی ہے۔ حالانکہ محمد حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹرکے ساتھ ساتھ کوچ بھی بنایا تھا، لیکن بعد میں محمد حفیظ نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہیں شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی اس دوڑمیں شامل تھے۔ پاکستان ڈیرن سیمی کو ٹیم کو چیف کوچ بنانا چاہتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈیرن سیمی نے پاکستانی ٹیم کا چیف کوچ بننے سے انکارکردیا ہے۔ سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے ہی ویسٹ انڈیزکی محدود اوورں کی ٹیم کے چیف کوچ ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق عظیم آل راؤنڈرشین واٹسن تقریباً پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ بننے کے لئے تیارتھے۔ دراصل، شین واٹسن اور پی سی بی افسران کے درمیان اس سے متعلق پی ایس ایل 2024 کے دوران بات چیت ہوئی تھی۔ شین واٹسن نے اس کے لئے پی سی بی کے سامنے 2 ملین ڈالرکا مطالبہ رکھا تھا۔
جس کے لئے پی سی بی نے ہاں بھی کردیا تھا، لیکن بعد میں شین واٹسن اور پی سی بی افسران کے درمیان جو بات چ یت ہوئی تھی، وہ میڈیا میں لیک ہوگئی تھی۔ جس سے واٹسن ناخوش تھے اورانہوں نے پھرپاکستانی ٹیم کے چیف کوچ بننے سے انکارکردیا تھا۔ شین واٹسن اب ہندوستان میں 22 مارچ سے شروع ہو رہے آئی پی ایل 2024 میں کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…