آئی سی سی ہفتہ کو چمپئنز ٹرافی کے لیے ‘ہائبرڈ ماڈل’ کی منظوری دے سکتا ہے۔ ہفتہ یعنی 14 دسمبر کو میٹنگ بلائی جانی ہے ،جس میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ حال ہی میں ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں ، جس کے تحت 2027 تک ہندوستان میں ہونے والے ہر آئی سی سی ایونٹ میں ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچز ‘نیوٹرل وینیو’ (دبئی) میں ہوں گے۔
چمپئنز ٹرافی کے مقام اور شیڈول کا اعلان کیا جا سکتا ہے
آئی سی سی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد چمپئنز ٹرافی کے مقام اور شیڈول کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘آئی سی سی کے اجلاس کے بعد چمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور مقام کا اعلان ممکن ہے۔ 5 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل بہترین آپشن ہی ہے۔ اس لئے بھارت اور پاکستان سال2027 تک کسی میچ کے لئے ایک دوسرے کی میزبانی نہیں کریں گے۔
بھارت نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے بدلے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کے مالی معاوضے کے مطالبے کو تسلیم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ لیکن ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے تحفے کے طور پر پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی سونپی جا سکتی ہے۔
ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کرنے والے ہیں
2027 تک ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بھارت اور سری لنکا T20 ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کرنے والے ہیں۔ اگر آئی سی سی پاکستان کا مطالبہ مان لیتی ہے تو اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ’ہائبرڈ‘ ماڈل کے تحت بھارت میں اپنے میچ نہیں کھیلے گی۔
بھارت ایکسپریس
کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کے کئی گولے…
ناگیندر رائے نے ان پر اس معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ…
بنگلورو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی ہے۔ جوان کی لاش ریلوے ٹریک کے…
اتل سبھاش کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، ساس نشا سنگھانیہ، سالے انوراگ سنگھانیہ اور سسر سشیل…
رادھیکا آپٹے نے پیدائش کے ایک ہفتے بعد نیو بورن(نو مولود) بچے کی جھلک دکھائی…
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ایوان میں…