بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹرمیں دیویندرفڑنویس کی نئی کابینہ کی توسیع اتوار،15 دسمبرکوہوگی۔ کابینہ کی حلف برداری تقریب ناگپورمیں ہوگی۔ حالانکہ ابھی تک مہایوتی میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اورابھی بھی اس پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں مہایوتی کومکمل اکثریت ملنے کے بعد 5 دسمبرکودیویندرفڑنویس نے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا تھا۔ اجیت پواراورایکناتھ شندے نے نائب وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا تھا، لیکن کابینہ کی توسیع اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی توسیع کے پہلے مرحلے میں مہایوتی کے 33 سے 35 وزرا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق، نئی کابینہ میں بی جے پی کے 23 اراکین اسمبلی، شیوسینا شندے گروپ سے 13 اراکین اسمبلی اوراین سی پی اجیت پوارگروپ سے 9 اراکین اسمبلی کووزیر عہدے کا حلف دلائے جانے کا امکان ہے۔ مہاراشٹر میں کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت 43 وزرا ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے پاس داخلہ اورخزانہ جیسے اہم قلمدان رہنے والے ہیں۔ اس درمیان کابینہ تشکیل سے متعلق تعطل کے درمیان ایکناتھ شندے ساگربنگلے پروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملنے پہنچے ہیں۔
پورے دن چلتی رہی میٹنگ
اس سے پہلے بی جے پی کی مہاراشٹریونٹ کے سربراہ چندرشیکھرباونکلے نے کابینہ کی تشکیل کوآخری شکل دینے کے لئے کئی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اوراجیت پوارسے الگ الگ ملاقات کی اوراس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پارٹی کے دوسرے لیڈران کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ دوسری طرف، مہاراشٹرکابینہ کا سرمائی اجلاس 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔ یہ سرمائی سیشن ایک ہفتے تک چلنے والی ہے۔ اس سیشن کے دوران نومنتخب اراکین اسمبلی کوحلف دلایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکر سے لے کرڈپٹی اسپیکرکے عہدے کا بھی الیکشن ہوگا۔
کابینہ توسیع پرتعطل ختم
واضح رہے کہ مہاراشٹرالیکشن کے نتائج 23 نومبرکواعلان کئے گئے تھے۔ اس الیکشن میں مہا یوتی کی اقتدار میں واپسی ہوئی تھی۔ مہایوتی نے ریاست کی 288 سیٹوں میں سے 230 سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔ اس میں بی جے پی کو132، شیوسینا کو57 اوراجیت پوارکی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو 41 سیٹیوں پرجیت ملی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق ایکناتھ شندے اوربی جے پی کے درمیان رسہ کشی چلی۔ تاہم بعد میں دیویندرفڑنویس کووزیراعلیٰ بنانے پررضامندی ہوگئی، لیکن ابھی بھی وزرا سے متعلق تعطل برقرارہے، لیکن کابینہ کی توسیع کی تاریخ اب طے ہوگئی ہے۔ یہ توسیع 15 دسمبر کوہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
ذرائع نے بھارت ایکسپریس کے ساتھ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات…
IGNITE STEM PASSION: انڈین ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (IDF) پروگرام کا اہتمام کرے گا "IGNITE STEM PASSION:…
ڈی ای او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کا اکثر جواب دیا جاتا…
فچ ریٹنگز نے کہا کہ 2025 تک ہندوستان کی مستحکم جی ڈی پی ترقی کا…
مہا کمبھ 2025 کا آغاز 13 جنوری کو ہوا، جب 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے…
مسلم راشٹریہ منچ نے اس تقریب کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ خدمت ہی سچا…