اسپورٹس

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دھونی کے انداز میں نظرآئیں کپتان ہرمن پریت کور، 14 سال پرانی یادیں ہوگئیں تازہ

ہندوستان نے 2 نومبرکوخواتین ورلڈ کپ 2025 جیت کرتاریخ رقم کردی۔ ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کے بعد پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 52 رنوں سے ہراکر اپنا پہلا ویمنس ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کورنے ایسا کام کیا، جس نے فینس کو14 سال پیچھے یعنی 2011 ورلڈ کپ جیت کے دورمیں پہنچا دیا۔

دھونی کے اندازمیں نظرآئیں ہرمن پریت کور

حال ہی میں ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کورنے ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پرورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ فوٹوشوٹ کرایا۔ اس تصویرمیں ہرمن پریت کوربالکل دھونی کے اندازمیں ٹرافی پکڑے ہوئے نظرآئیں۔ سال 2011 میں جب ہندوستان نے مہندرسنگھ دھونی کی کپتانی میں سری لنکا کوہراکرورلڈ کپ جیتا تھا، تب دھونی نے بھی ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کے پاس ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ ایسا ہی فوٹوشوٹ کرایا تھا۔

بی سی سی آئی نے خود ہرمن پریت کورکی یہ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔ پوسٹ کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں یہ یہ تصویروائرل ہوگئی۔ فینس کی ان تصاویرکودیکھ کردھونی کی یادیں تازہ ہوگئیں اوروہ 14 سال پہلے پہنچ گئے۔

فائنل میں ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی

فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کوپہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ ٹیم انڈیا نے شروعات سے ہی جارحانہ رخ اپنایا۔ شیفالی ورما نے 87 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ وہیں دپتی شرما نے 58 رن بناتے ہوئے ایک نصف سنچری لگائی۔ اسمرتی مندھانا نے 45 اوررچا گھوش نے 34 رنوں کا شاندارتعاون دیا، جس کے سبب ہندوستان نے مقررہ 50 اوورمیں 7 وکٹ گنواکر298 رن بنائے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 45.3 اوورمیں 246 رنوں پرسمٹ گئی۔ دیپتی شرما نے گیندبازی میں قہربرپا کیا اور5 وکٹ جھٹکے جبکہ شیفالی نے بھی 2 وکٹ اپنے نام کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: خدمت کا جذبہ دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہے: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک کیا شیئر

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…

19 minutes ago

Tears in his eyes: آنکھوں میں آنسو، میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں الوداعی میچ کو دیا گیا دی لاسٹ ٹینگوکا نام

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…

53 minutes ago

Triple Murder in Dehradun: دہرادون میں ٹرپل مرڈر، بزرگ جوڑے اور ملازمہ کے قتل سے سنسنی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…

1 hour ago

Tragedy in Vrindavan: ورنداون میں دردناک حادثہ،گروکل کے 4 طلبہ کی موت، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…

2 hours ago