قومی

Mumbai Triple Blast Case: ممبئی میں ٹرپل بم دھماکہ معاملے میں بڑا فیصلہ، 14 سال بعد کفیل احمد ایوب کو ملی ضمانت

ممبئی: ممبئی کے 2011 کے مشہور ٹرپل بلاسٹ کیس میں ایک اہم فیصلہ آیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے 65 سالہ کفیل احمد ایوب کو ضمانت دے دی ہے۔ ایوب تقریباً 14 برس سے جیل میں بند تھے اور ان پر غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (UAPA) اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کے تحت مقدمہ چل رہا تھا۔

جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس آر آر بھوسلے کی بنچ نے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ایوب کو مقدمے کی سماعت سے پہلے ہی ایک دہائی سے زیادہ وقت جیل میں رکھا گیا ہے، جبکہ مقدمہ جلد مکمل ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

عدالت نے’کے اے نجیب کیس‘ کا دیا حوالہ

عدالت نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے 2021 کے مشہور ’کے اے نجیب کیس‘ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ مقدمے کی سماعت طویل عرصے تک نہ ہونے کی صورت میں ملزم کو ضمانت دینا اس کے آئینی حق ’رائٹ ٹو لائف‘ اور ’اسپیڈی ٹرائ‘ کا حصہ ہے۔ ایوب کے وکیل مبین سولکر نے بھی یہی دلیل دی تھی کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں رکھنا آئین کے خلاف ہے۔

13 جولائی 2011 کی شام لرز اٹھی تھی ممبئی

قابلِ ذکر ہے کہ 13 جولائی 2011 کی شام ممبئی لرز اٹھی تھی۔ زویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور دادَر کبوتر خانہ میں چند منٹوں کے وقفے سے تین بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 21 افراد ہلاک اور 113 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اُس وقت کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اسے دہشت گردانہ سازش قرار دیا تھا۔

2012 میں پولیس نے ایوب کو کیا گرفتار

بعد میں ممبئی اے ٹی ایس نے تفتیش شروع کی، اور فروری 2012 میں دہلی پولیس نے بہار کے رہائشی کفیل احمد ایوب کو گرفتار کیا۔ تب سے وہ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ استغاثہ کا الزام تھا کہ ایوب نے مبینہ طور پر کچھ نوجوانوں کو ’جہاد‘ کے لیے اکسانے کی کوشش کی اور کلیدی ملزم یاسین کی مدد کی، جبکہ ایوب کا کہنا تھا کہ الزامات غیر واضح ہیں اور کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ انہیں دھماکوں کی سازش کی جانکاری تھی۔

ہائی کورٹ نے ایوب کو دے دی ضمانت

اپنی ضمانت عرضی میں ایوب نے کہا کہ وہ بھارت کے شہری ہیں، بھاگنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اور اتنے برس جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت سے محروم رکھنا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے۔ ہائی کورٹ نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ایوب کو ضمانت دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

41 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

1 hour ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

11 hours ago