وی آئی پی صدر مکیش سہنی نے بہار اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔ (فائل فوٹو)
وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) نے منگل (4 نومبر، 2025) کوگورا بورام اسمبلی حلقہ سے اپنے امیدوارسنتوش سہنی کا نام واپس لے لیا۔ پارٹی نے آرجے ڈی امیدوارمحمد افضل علی خان کوحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ دربھنگہ میں وی آئی پی کے بانی اوربہارکے سابق وزیرمکیش سہنی نے پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی۔
مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دورمیں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اوروی آئی پی کے امیدوارنے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکوسمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ آخرکارآج وی آئی پی کے امیدوارسنتوش سہنی نے بڑا دل دکھاتے ہوئے آرجے ڈی امیدوارکی حمایت میں لڑائی سے واپس ہوگئے۔
یہ عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کی لڑائی: مکیش سہنی
وی آئی پی سربراہ نے کہا کہ اگر دونوں امیدوار انتخابی میدان میں رہتے تو اس کا فائدہ این ڈی اے کو ملتا۔ یہ لڑائی بڑی لڑائی ہے اور کسی ایک امیدوار کو کامیاب بنانے کی نہیں، عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی امیدوار بھی فاتح ہوں گے تو حکومت عظیم اتحاد کی ہی بننی ہے۔ مکیش سہنی نے وی آئی پی کے سبھی کارکنان سے آرجے ڈی امیدوار کو فاتح بنانے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں میں بھی اگریہ صورتحال ہے تو ایک امیدوار ایسے ہی بڑا دل دکھائیں، جس سے لالو یادو کے سماجی انصاف کی لڑائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کے عوامی زندگی کے سفر میں سب سے…
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…
پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہروں کے آغاز سے اب تک 6100 افراد کو…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…