قومی

Bihar Election 2025: ’’نتیش کمار نے بہار سے روزگار ختم کر کے یہاں کے لوگوں کو ملک کا مزدور بنا دیا…‘‘، بہار کے سی ایم پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

گیاجی: لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر کے آخری دن گیاجی اور اورنگ آباد میں زور و شور سے ریلیاں کیں۔ انہوں نے وزیر گنج اور کٹمبا میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے بہار میں گزشتہ 20 برسوں سے برسرِ اقتدار این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ بولا۔

نتیش پر لوگوں کو ملک کا مزدور بنانے کا الزام

راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کسی بھی ریاست میں چلے جائیں، بہار کے لوگ وہاں مزدوری کرتے ہوئے مل جائیں گے۔ بہار کے لوگ پورے ملک میں مزدوری کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بہار کے لوگ بڑی بڑی عمارتیں، سڑکیں، سرنگیں اور فیکٹریاں تعمیر کر رہے ہیں۔ سچ یہی ہے کہ نتیش کمار نے یہاں سے روزگار ختم کر کے بہار کے لوگوں کو ملک کا مزدور بنا دیا ہے۔

پچھڑے طبقے کے لوگوں کو نہیں ملتا ہے کام

انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری اور رِزرویشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ملک کی 500 سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست نکالیں گے تو آپ کو ان میں پچھڑے، انتہائی پچھڑے، دلت، مہا دلت اور آدیواسی طبقے کے لوگ نہیں ملیں گے۔ ان کمپنیوں میں کام کرنے والے زیادہ تر لوگ ملک کی 10 فیصد آبادی والے طبقے سے آتے ہیں۔ عدلیہ ہو یا بیوروکریسی، ہر جگہ انہی کو جگہ ملتی ہے۔

کانگریس پارٹی نے ملک کو آئین دیا: راہل

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اگر ہم ملک کے 90 فیصد لوگوں کو ترقی کے عمل میں شامل نہیں کریں گے تو ایک ایسا ہندوستان بنے گا جہاں سارا املاک صرف دو یا تین لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ آزادی سے پہلے دلتوں، پچھڑوں، انتہائی پچھڑوں اور آدیواسیوں کے پاس کوئی حق نہیں تھا، مگر کانگریس پارٹی نے عوام کے ساتھ مل کر آزادی کی جنگ لڑی اور ملک کو آئین دیا۔ اس آئین میں ڈاکٹر امبیڈکر، گاندھی جی، سردار پٹیل، نہرو جی اور سبھاش چندر بوس کی سوچ شامل ہے۔ لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس چاہتے ہیں کہ ملک میں چند لوگوں کی حکومت ہو اور باقی لوگ بغیر حقوق کے جیئیں۔

راہل نے حکومت پر لگایا ووٹ چوری کا الزام

کانگریس لیڈر نے بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ہر طبقے، ہر ذات اور ہر مذہب کی ہوگی۔ اس میں خواتین، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں سمیت پورے بہار کی آواز شامل ہوگی۔ بابا صاحب امبیڈکر نے ہمیں آئین دیا جس نے ہر شخص کو ووٹ کا حق دیا۔ لیکن حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ’ووٹ چوری‘ کر رہی ہے، جو آئین پر حملہ ہے۔

انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بہار میں بھی ووٹ چوری کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن ہمیں انہیں ایسا کرنے سے روکنا ہے۔ ہمیں مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہے اور آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ اگر یہ لوگ ووٹ چوری نہیں کریں گے تو الیکشن جیت نہیں سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

4 hours ago