اسپورٹس

Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں دو پاکستاین گیند باز برپا کریں گے قہر، سات سمندر پار سے آئی ٹیم انڈیا کی پریشانی کی خبر، دیکھیں ویڈیو

ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں تو جوش وخروش کی تمام حدیں پار ہوجاتی ہیں۔ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 14 اکتوبرکومدمقابل ہوں گی۔ اس سے قبل ایشیا کپ 2023 میں بھارت اورپاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین بارمقابلہ ہوسکتا ہے۔ جب بھی یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں، جنگ پاکستان کی گیند بازی اورانڈیا کی بیٹنگ کے درمیان ہوتی ہے۔ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف جیسے تیز گیند بازوں سے خوف ہے اور یہ جوڑی ایشیا کپ اورورلڈ کپ میں بھی ہندوستان کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ ہم یہ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ ان دونوں نے انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ میں تباہی مچا دی تھی۔

ایشیا کپ سے قبل کئی پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ (100 گیندوں کے میچ) میں حصہ لے رہے تھے۔ اس میں شاہین آفریدی اورحارث رؤف بھی ہیں۔ دونوں ایک ہی ٹیم ویلش فائرکا حصہ ہیں۔ شاہین پہلے ہی میچ میں اپنی سوئنگ دکھا چکے تھے، اب حارث نے سدرن بریو کے خلاف اپنی طوفانی رفتارکا ٹریلر دکھا کرٹیم انڈیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 

حارث رؤف نے حاصل کئے تین وکٹ

ساؤتھمپٹن میں ویلش فائر اور سدرن بریو کے درمیان دی ہنڈریڈ کا میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں سدرن بریو نے پہلے بلے بازی کی تھی۔ بریو پرشروعاتی حملہ تو شاہین آفریدی نے بولا لیکن پھر ٹیم کی کمر حارث رؤف نے اپنی طوفانی گیند بازی سے توڑی۔ پاکستان کے اس طوفانی گیند بازنے اپنی 20 گیندوں پر بریو کے تین بلے باز فن ایلین، جارج گارٹن اور جیمس پھولر کو شکاربنایا۔ اس میں سے گارٹن کو حارث رؤف نے اپنی رفتار گیند سے بولڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  World Cup 2023: ہندوستان کے خلاف میچ میں یہ 4 کھلاڑی ثابت ہوں گے میچ ونر، سابق پاکستانی کپتان کی بڑی پیشین گوئی

پاکستان کے سابق کپتان نے کردی یہ بڑی پیشین گوئی

آئندہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے سے متعلق سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے بڑی پیشین گوئی کردی ہے۔ انہوں نے ایسے 4 کھلاڑیوں کے نام بھی بتائے ہیں، جو اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے لئے میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس میں انہوں نے موجودہ کپتان بابراعظم کے علاوہ تیز گیند باز شاہین آفریدی، امام الحق اور فخرزماں کا نام شامل کیا ہے۔ وقار یونس نے کرکٹ پاکستان کو دیئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس ٹیم میں کئی میچ ونرکھلاڑی موجود ہیںم امام الحق اوپننگ میں اچھی اننگ کھیل رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور فخرزماں نے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کئی میچ جتائے ہیں۔ کپتان بابراعظم بھی مسلسل بہتر نظرآرہے ہیں۔ یہ سبھی کھلاڑی بڑے میچوں میں دباؤ میں کافی اچھی طرح سے سنبھالتے ہوئے نظرآتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago