قومی

Seema Haider in 2024 election: سیما حیدر 2024 کالوک سبھا انتخاب لڑیں گی ،این ڈی اے کے اتحادی پارٹی سے ملا بڑا آفر

Seema Haider in 2024 election: پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اب وہ ملکی سیاست میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ اب خبر آ رہی ہے کہ سیما حیدر 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ایم پی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ سیما کو این ڈی اے کی حلیف اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کی پارٹی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا سے پیشکش موصول ہوئی ہے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سیما حیدر نے یہ تجویز قبول کر لی ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہو کر سیما 2024 کی لوک سبھا الیکشن ‘ لڑ سکتی ہیں

بتادیں کہ سیما حیدر سچن مینا کی محبت میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر ہندوستان آئی ہیں۔ سیما نے ہندوستان آنے کے لیے نیپال کا راستہ چنا تھا۔ سیما اور سچن کو اس سے قبل بھی فلم اور کام کی پیشکشیں مل چکی ہیں۔

سیما حیدر کو خواتین ونگ کی صدر بنایا جا سکتا ہے

پارٹی کے قومی نائب صدر معصوم کشور نے بتایا کہ سیما حیدر پاکستان کی شہری ہیں اور ہندوستان آئی ہیں۔ انہوں نے کہا، “اگر سیما کو ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے کلین چٹ مل جاتی ہے اور انہیں ہندوستانی شہریت مل جاتی ہے، تو سیما کا پارٹی میں خیر مقدم کیا جائے گا۔”معصوم نے مزید کہا کہ یہ بابا صاحب کا بنایا ہوا قانون ہے کہ جس کے پاس ہندوستانی شہریت ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تفتیش میں ان (سیما) پر کوئی قصور ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ اگر سمیا حیدر کو کلین چٹ مل جاتی ہے تو ہم اسے ترجمان بھی بنائیں گے کیونکہ وہ ایک اچھی مقررہیں۔

  معصوم نے مزید کہا کہ اگر انہیں ہندوستان کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سیما کو بھی الیکشن لڑائیں گے۔ 2024 میں بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ انہیں شہریت ملنی چاہیے۔

فلم اور کام کی پیشکشیں پہلے ہی موصول ہو چکی ہیں

  سچن اور سیما دونوں گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں رہنے لگے جہاں سچن کا گھر ہے۔ سیما پہلے ہی شادی شدہ ہیں اور اپنے چار بچوں کے ساتھ بھارت آئی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سچن اور سیما کی مالی حالت 

جیسے ہی اس کی خبر آئی، سیما اور سچن کو بھی فلم میں بطور اداکار کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ اس کے بعد گجرات کے ایک تاجر نے سیما اور سچن کو 50-50 ہزار روپے ماہانہ کی نوکری کی پیشکش بھی کی۔ تاجر نے کہا کہ یہ دونوں جب چاہیں یہاں (گجرات) آکر نوکری جوائن کر سکتے ہیں۔ فلم، نوکری کے بعد اب سیما حیدر کو سیاست میں آنے کی دعوت ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

13 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

14 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

15 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

16 hours ago