سیاست

Poster Politics:کولکتہ میں لگے ممتا بنرجی کے پوسٹراب کی بار دہلی میں INDIA سرکار

Poster Politics:  اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں اس کا اثر نظر آرہا ہے۔ الائنس انڈیا کے حوالے سے دارالحکومت کولکتہ میں نئے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ دہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان پوسٹروں پر ممتا بنرجی کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’اب  کی بار دہلی میں انڈیا سرکار‘‘۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگال میں لگائے گئے ان پوسٹروں پر ہندی میں لکھا گیا ہے۔

2024 کے لوک سبھا انتخابات میں، 26 اپوزیشن پارٹیاں پی ایم مودی کی قیادت والی این ڈی اے کی جیت کے رتھ کو روکنے کے لیے اکٹھے ہوئی ہیں۔ 18 جولائی کو کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ان جماعتوں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔جہاں سبھی نے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس-انڈیا کے نام سے این ڈی اے مخالف محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ممبئی میں اپوزیشن کی اس مہینے میٹنگ

اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ پٹنہ اور دوسری بنگلورو میں ہوئی تھی۔ اگلی میٹنگ اس ماہ کے آخر میں ممبئی میں ہونے جا رہی ہے۔ جس میں کوآرڈینیٹر کے نام کا اعلان بھی ممکن ہے۔ یہ میٹنگ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ میٹنگ بھی بنگلورو کی طرح ہوگی۔ اس میں پہلے دن یعنی 31 اگست کو عشائیہ کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اہم اجلاس یکم ستمبر کو دن کے وقت ہوگا۔ اسی روز اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اپوزیشن پی ایم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ این سی پی-شیو سینا (ادھو دھڑا) اس میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ جس میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago