اسپورٹس

Hardik Pandya & Suryakumar Yadav Injury: ہندوستانی ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا،ہاردک پانڈیا کے بعد سوریہ کمار یادو بھی سریز سے ہوئے باہر

بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانے والی ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہفتے کو افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ہندوستانی ٹیم کو سیریز کے آغاز سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے علاوہ تجربہ کار بلے باز سوریہ کمار یادیو بھی چوٹ کی وجہ سے یہ سریز نہیں کھیل پائیں گے۔

سوریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا کا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہ کھیلنا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی شائقین کو مایوسی ہوئی ہے،چونکہ دونوں کا اس سریز میں واپس آنا مشکل ہوگیا ہے۔ حال ہی میں سوریہ کمار یادیو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں زخمی ہو گئے تھے۔ وہیں ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف انجری کا شکار ہو گئے۔

تاہم اب سوال یہ ہے کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کب تک میدان میں واپس آسکتے ہیں؟ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو دونوں لیجنڈز آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ یعنی سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس لیے ممبئی انڈینز کے علاوہ ہندوستانی شائقین کے لیے یہ ایک راحت کی خبر ہے کیونکہ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا انعقاد ہونا ہے۔ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکا کی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔اس مقابلے میں بھی پاکستان کے خلاف 9 جون کو میچ ہوگا جو کہ دلچسپ ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

30 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago