قومی

Maldives Govt suspends Minister Mariyam Shiuna, Malsha and Mahzoom Majid: پی ایم مودی پر متنازعہ تبصرہ کرنے والے تینوں وزراء کو مالدیپ کی حکومت نے برخاست کردیا

مالدیپ کی حکومت نے وزیر اعظم مودی اور ہندوستان پر تضحیک آمیز تبصرے  کرنے والے وزراء کے خلاف بڑی کاروائی کی  ہے اور وزیر مریم شیونا، مالشا  شریف اورمہجوم مزید کو معطل کر دیاہے۔ ان تینوں نے پی ایم مودی کے لکشدیپ دورے کی مخالفت کرتے ہوئے نہ صرف وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبہ تبصرہ کیا تھا بلکہ ہندوستان کے خلاف بھی نازیبہ تبصرہ کیا تھا جس پر ہندوستان کی حکومت نے احتجاج بھی کیا تھا اور اس پر مالدیپ کی حکومت نے کاروائی بھی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب خبر ہے کہ ان تینوں وزراء کو مالدیپ کی حکومت نے برخاست کردیا ہے۔ ان سے وزارت کی ذمہ داری چھین لی ہے۔

واضح رہے کہ مالدیپ کی محمد معز حکومت کی وزیر مریم شیونا نے ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ حکومت ہند نے اس بارے میں سخت موقف اختیار کیا تھا اور حکومت مالدیپ سے اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا۔ وزیر کے متنازعہ ریمارکس پر ہنگامہ آرائی کے بعد مالدیپ اب بیک فٹ پر ہے۔مالدیپ کی حکومت نے اپنے وزیر کے متنازعہ بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ مالدیپ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ توہین آمیز تبصرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔ مالدیپ کی حکمران جماعت پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کے رہنما زاہد رمیز نے بھی فیس بک پر پوسٹ کرکے ہندوستان کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔

مالدیپ کے حکومتی بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت کا خیال ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کو جمہوری اور ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ یہ اس طرح سے کیا جانا چاہیے کہ نفرت اور منفیت نہ پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا اس طرح استعمال نہیں ہونا چاہیے جس سے مالدیپ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعلقات متاثر ہوں۔مالدیپ کی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ اس وزیر کا ذاتی بیان ہے اور حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ایم مودی نے حال ہی میں لکشدیپ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر وہاں سے بہت سی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ جس کے بعد مالدیپ حکومت کی وزیر مریم شیونا نے پی ایم مودی کا مذاق اڑایا۔ اس کے بعد ہندوستان کے لوگوں نے بائیکاٹ مالدیپ کی مہم شروع کی۔جس دن پی ایم نریندر مودی نے لکشدیپ کی تصویریں شیئر کیں، ایکس پر مالدیپ ٹرینڈ ہونے لگا اور بہت سے لوگ مالدیپ کے بجائے لکشدیپ جانے کی بات کرنے لگے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: دہلی فتح کرنے کے لئے کانگریس تیار، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پور میں 13 جنوری کو راہل گاندھی کی ہوگی پہلی ریلی

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…

18 minutes ago

Rohit Sharma retirement plan changed before Sydney Test: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تبدیل، کوچ گوتم گمبھیر ہوئے خفا

آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…

2 hours ago

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

4 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

5 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

5 hours ago