اسپورٹس

Rajasthan Royals vs Gujarat Titans: راجستھان بمقابلہ گجرات آج  آمنے سامنے، پانچ میچوں میں گجرات نے برتری حاصل کی

آئی پی ایل 2024 میں آج 10 اپریل کو ٹیبل ٹاپر راجستھان رائلز اور ساتویں نمبر کی گجرات ٹائٹنز کے درمیان ٹکر دیکھنے کو ملےگی ۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں سیزن کے 24ویں میچ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہوگا۔ ایک طرف راجستھان اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گا ۔تو دوسری طرف گجرات اپنی جیت کو بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

راجستھان نے اس سیزن میں 4 میچ کھیلے ہیں اور سنجو سیمسن کی کپتانی والی ٹیم نے سبھی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جس کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ جب کہ گجرات ٹائٹنز نے 5 میچ کھیلے ہیں ۔جن میں اسے صرف دو میں کامیابی ملی ہے۔ ایسے میں گجرات آج جیت کی تعداد 3 میں بدلنا چاہے گا۔ لیکن اس سے پہلے یہ بتائیں کہ دونوں کے درمیان اب تک کس ٹیم کو سبقت حاصل رہی ہے۔

راجستھان بمقابلہ گجرات آمنے سامنے

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان اب تک 5 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان پانچ میچوں میں گجرات نے برتری حاصل کی ہے اور 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ راجستھان صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ ایسے میں آج یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیبل ٹاپر گجرات کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے یا گجرات ایک بار پھر راجستھان پر حاوی ہوتا ہے۔

گزشتہ سیزن میں راجستھان اور گجرات کے درمیان دو ٹاکرا ہوئے تھے۔ جس میں دونوں نے 1-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے میچ میں گجرات نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جب کہ دوسرے میچ میں راجستھان نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اس سے پہلے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان کے خلاف تین میچ کھیلے تھے اور تینوں میں گجرات نے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago