اسپورٹس

Gautam Gambhir Press Conference: روہت شرما کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے، کوچ-کھلاڑی کی گفتگو کو ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آنا چاہیے،گوتم گمبھیر نے کی پریس کانفرنس

انڈین کرکٹ ٹیم  بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں  فی الحال پیچھے ہے۔ چار میچوں کے اختتام کے بعد آسٹریلیا نے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب جمعہ 3 جنوری سے دونوں ٹیمیں سڈنی میں سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس کی۔اس دوران انہوں نے روہت شرما کے ساتھ ان کے رشتے پر پوری بے باکی سے بات کی ۔ اس دوران  گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا اہلکاروں  کے تمام سوالوں کا بے تکلفی سے جواب دیا۔

گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال سب کچھ قابو میں ہے، ہم سڈنی میں سیریز ڈرا کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اس سیریز میں اب تک بیٹنگ یا باؤلنگ اچھی نہیں ہوئی، اگر ایسا ہوتا تو ہم ایک بھی میچ نہیں جیت پاتے۔ہر کھلاڑی کو معلوم ہے کہ کس جگہ پر کس کو کام کرنا ہے۔ڈریسنگ روم میں ہماری بات اگلے میچ کے سلسلے میں ہوئی ہے اور یہ مثبت بحث ومباحثہ کھلاڑی اور کوچ کے درمیان ہونا چاہیے۔حالانکہ انہوں نے پلیئنگ ایلون کے حوالے سے کہا کہ وہ پچ دیکھنے کے بعد ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔

ہندوستانی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ کھلاڑی اور کوچ کے درمیان جو بھی ہوتا ہے صرف ان کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔ڈرسینگ روم کی باتوں کو باہر نہیں آنا چاہیے چونکہ  آپ صرف نتیجہ دیکھیں۔ یہ کھیل صرف نتیجہ پر مرکوز ہے۔ روہت شرما کے ساتھ صرف ایک بات ہوئی ہے، اور وہ سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے سلسلے میں ہوئی  ہے۔ ہم نے صرف پانچواں ٹیسٹ جیتنے کے لیے بات کی۔ہمارے پاس اس میچ کو جیتے کر سریزبرابر کرنے کا موقع ہے۔ ٹیم انڈیا محفوظ ہاتھوں میں ہے۔واضح رہے کہ کل کے مقابلے میں اب روہت شرما کے کھیلنے پر تذبذب برقرار ہے۔حالانکہ آکاش دیپ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ باہر ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Exit Poll 2025: کیا دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکیں گے اروند کیجریوال؟ اس قیاس آرائی کے بازار کے ڈیٹا میں بڑا انکشاف

اب دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ممبئی سٹہ بازار کی پیشین گوئی بھی سامنے آئی…

9 hours ago

Entertainment News: سورج بڑجاتیا نے سنایا’دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ سے متعلق مزیدار قصہ، مادھوری نے کیاتھا سلمان کا میک اپ

’ہم آپ کے ہیں کون‘ایک میوزیکل-رومانٹک ڈرامہ ہے جو خاندان کے لیے اپنی محبت کو…

10 hours ago

Pariksha Pe Charcha 2025: پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پی ایم مودی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون سمیت کئی مشہور شخصیات ہوں گی شامل

سال 2025 میں منعقد ہونے والے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری…

10 hours ago

Delhi Election Exit Polls: ایگزٹ پول  کے مطابق دہلی میں کھل سکتا ہے کمل، کیجریوال نہیں بنا پائیں گے سرکار!

ایگزٹ پول کے اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے سرکاری…

11 hours ago